وفاقی حکومت کا آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے نام مانگ لیے۔آئی جی گلگلت بلتستان سعید وزیر کو آئی جی خیبرپختونخوا لگائے جانے کا امکان ہے۔سعید وزیر خیبرپختونخوا میں مختلف اہم ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ دن قبل ہی پشاور میں دہشتگردی کا خوفناک واقعہ پیش آیا۔خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ نے پشاور خود کش حملے میں سکیورٹی کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے پولیس کی وردی میں ملبوس ہونے کی وجہ سے خود کش حملہ آور کی تلاشی نہیں لی تھی۔

پیر کے روز کیے گئے اس حملے میں 100 سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیس کے سربراہ معظم جاہ انصاری نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا، ”ڈیوٹی پر موجود عملے نے حملہ آور کی چیکنگ نہیں کی تھی کیونکہ وہ پولیس کی وردی میں تھا۔ یہ سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی تھی۔‘‘ آئی جی انصاری کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے اس دہشت گرد کے سر کے حفاظتی کیمروں سے حاصل کردہ تصاویر کے ساتھ موازنے کے بعد پولیس کو اس بارے میں اب ‘بہتر اندازہ‘ ہو گیا ہے کہ یہ خود کش بمبار کون تھا۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور نے اس حملے کی منصوبہ بندی اکیلے نہیں کی تھی، ”اس کے پیچھے ایک پورا نیٹ ورک ہے۔ ‘‘ سکیورٹی حکام اس پہلو سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ شہر کے حساس ترین علاقوں میں سے ایک میں پولیس لائن میں حفاظتی انتظامات کی اتنی بڑی خلاف ورزی کیسے ممکن ہوئی، وہ بھی اس وقت جب انٹیلیجنس اور انسداد دہشت گردی کے محکموں کے دفاتر بھی وہیں ہیں اور یہ جگہ علاقائی سیکرٹریٹ کے بھی بالکل قریب ہے۔ پشاور میں یہ خود کش بم حملہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران پاکستان کے کسی بھی شہر میں کیا گیا سب سے ہلاکت خیز اور 2021 ء میں کابل پر افغان طالبان کے دوبارہ قبضے کے بعد سے خطے میں خونریز حملے پھر شروع ہو جانے کے بعد سے اب تک کا بدترین حملہ ہے۔

مشہور خبریں۔

ہم متحد چین کو مانتے ہیں:بھارت

🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں:   تائیوان کے حوالے سے موجودہ صورتحال میں کسی بھی یکطرفہ

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

🗓️ 19 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے

امریکہ میں ایک آدمی کی آمریت؛ ٹرمپ کے متنازعہ اقدامات کا مطالعہ

🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ حال ہی میں ملک

تحریک لبیک پاکستان کو ایک اور جھٹکا لگا

🗓️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ نے پنجاب سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو

عوام کو تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر ریلیف ملنے کا امکان

🗓️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ

انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے مطالبے پر جام کمال نے پیپلز پارٹی کی حمایت کردی

🗓️ 1 نومبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے چیئرمین پیپلزپارٹی

ایران امریکہ کے ساتھ کیسے مذاکرات کر رہا ہے؟عراقی تجزیہ کار کی زبانی 

🗓️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:عراق کے ممتاز سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ

فواد چودھری نے سابق حکمرانوں کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

🗓️ 7 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وفاقی وزیر فواد چودھری نے سابق حکمرانوں کی پالیسیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے