?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے مسنگ پرسنز کے خاندانوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل کرہ خصوصی کمیٹی کے قیام کا مقصد لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے قانونی معاونت فراہم کرنا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق یہ کمیٹی اُن خاندانوں کو قانونی معاونت فراہم کرے گی جن کے کیسز فیملی لا سے متعلقہ معاملات میں جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کے کمیشن (سی او آئی او ای ڈی) میں زیرِ سماعت ہیں۔
یہ کمیشن 2011 میں قائم کیا گیا تھا تاکہ لاپتہ افراد کو تلاش کیا جا سکے اور ان افراد یا اداروں کا تعین کیا جا سکے جو اس کے ذمہ دار ہیں، 2025 کی پہلی ششماہی میں کمیشن کو 125 لاپتہ افراد کے کیسز موصول ہوئے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ لاپتہ افراد کے خاندان اگر کسی ایسے مسئلے کا شکار ہیں، خصوصا نادرا سے متعلقہ معاملات جیسے مختلف مقاصد کے لیے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ/ب فارم کے اجراء سے متعلق، تو وہ اپنی شکایات تحریری صورت میں خصوصی کمیٹی کو بھیج سکتے ہیں۔
مزید کہا گیا کہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ اسلام آباد میں سی او آئی او ای ڈی کی اسسٹنٹ رجسٹرار سعدیہ راشد سے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس بلڈنگ میں کسی بھی ورکنگ ڈے پر ملاقات کرکے اپنے مسائل جمع کرا سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے وضاحت کی کہ لاپتہ افراد اور جبری گمشدگیوں کے کیسز میں ججوں کو ریاست اور قانون سازوں کی عدم تعاون کی وجہ سے کس قدر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کمیشن کے مطابق جون 2025 تک سی او آئی او ای ڈی کو موصول ہونے والے کیسز کی کُل تعداد 10 ہزار 592 تھی، جن میں سے ایک ہزار 914 کیسز نمٹا دیے گئے جبکہ 6 ہزار 768 ٹریس کیےگئے۔
وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ گزشتہ برس حکومت نے لاپتہ افراد کے خاندان کے لیے 50 لاکھ روپے کے سپورٹ پیکیج اعلان کیا تھا، جس کے تحت انہیں قانونی اور مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
دہشتگردانہ حملے میں فوج کے دو جوان شہید ہو گئے
?️ 25 دسمبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
دسمبر
سعودی وزیر خارجہ نے ایران سے تعلقات استوار کرنے کی شرط رکھی
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اردنی وزیر خارجہ
جنوری
PTI کی فتح، مخالفین کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ: وزیر جیل خانہ
?️ 20 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن
فروری
اسرائیل نے غزہ کی تمام یونیورسٹیوں پر بمباری کی
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:یورپی میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
جنوری
علی اف پھر آذربائیجان کے صدر بنے
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:الہام علی اف نے 93.9 فیصد ووٹ لے کر صدارتی انتخاب
فروری
اقوام متحدہ کا افغان عوام کی خطرناک صورتحال پر انتباہ
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امورOCHA نے خبردار کیا
جنوری
روس افریقہ کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ
اگست
شن بیٹ کا نیا سربراہ کون ہے اور نیتن یاہو کی تقرری کا مقصد کیا ہے؟
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے ڈیوڈ زینی
مئی