?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف 30 اگست سے 4 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کہ شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، اس دوران پاک چین تعلقات کے کثیر الجہتی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم دوسری جنگِ عظیم میں فاشزم کی شکست کی 80 ویں سالگرہ پر بیجنگ میں ہونے والی فوجی پریڈ میں شریک ہوں گے۔
دوسری جانب شہباز شریف کی چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری کے تعاون پر بات چیت کی جائے گی، وہ بیجنگ میں پاک-چین ’بی ٹو بی‘ انویسٹمنٹ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ پاک چین اعلی سطح کے روابط کا تسلسل ہے، دورے میں سی پیک فیزٹو کی پیشرفت پر بھی بات ہوگی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل، امریکہ اور انگلینڈ کا منصوبہ مسئلہ فلسطین کا خاتمہ
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک بدر الدین الحوثی
فروری
صیہونیوں کی حمایت کرنے والے ممالک کو صنعا حکومت کا انتباہ
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: صنعا حکومت کے وزیر خارجہ جمال عامر نے صیہونیوں کے
دسمبر
علی امین گنڈاپور کی افغانستان سے بات چیت، امن قائم کرنے کی کوشش کی تائید کرتا ہوں، عمران خان
?️ 13 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران
ستمبر
پاکستان کسی کیمپ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا: وزیر اعظم
?️ 22 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان
فروری
امریکہ میں پہلے مناظرے کے بعد سے صارفین کا بیان
?️ 12 جولائی 2024امریکی اگلے چار سال کے لیے اپنے ملک کی صدارت کی قسمت
جولائی
انصار اللہ نمائندہ: یمن میں ایرانی ہتھیار بھیجنا جھوٹ ہے
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: انصار اللہ یمن کے خصوصی ثقافتی نمائندے نے اپنی پریس
جولائی
ایران پاکستان تعلقات کسے کھٹکتے ہیں؟
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: ایران میں پاکستان کی سابق سفیر نے اس بات کی
جنوری
مشرق وسطی میں وحشت ایجاد کرنے کی امریکی کوشش
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ وہ
اگست