?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جن کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں بہتر محسوس کر رہا ہوں اور مجھے کورونا جو علامات محسوس ہورہی ہیں، وہ معتدل ہیں۔اس سے قبل وزیر اعظم اور صدر مملکت بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے تاہم کورونا کی علامات تشویشناک نہیں۔پیغام میں وزیرِتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میں بہتر محسوس کر رہا ہوں اور مجھے کورونا جو علامات محسوس ہورہی ہیں، وہ معتدل ہیں۔ ان شاء اللہ میں جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے سے قبل وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی جہاں حکامِ بالا کے ساتھ ساتھ عوام بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تقریب میں شریک مہمانوں اور عوام الناس کی بڑی تعداد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق خدشات جنم لینے لگے جنہیں اپنا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر2 ماہ قبل اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، اللہ تعالیٰ کورونا متاثرین کو شفا عطا فرمائے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسی روز 29 مارچ کو ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ علاقوں میں خوف کا غلبہ
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:2023 میں قدس شہر نے ایک ایسی کارروائی کا مشاہدہ کیا
جنوری
حزب اللہ نے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے آج منگل کی صبح اعلان
اکتوبر
وزیر اعظم نے حکومتی عہدہ داروں کو وارننگ دی
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان
مارچ
اختلافات کے باعث 24 نومبر کا احتجاج متاثر نہیں ہونا چاہیے،بشریٰ بی بی کا پارٹی قیادت کو انتباہ
?️ 18 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی
نومبر
نیتن یاہو کا رفح پر حملے کا مقصد میڈیا کیا ہے ؟
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل 12 نے اعلان کیا کہ نیتن
اپریل
خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
?️ 28 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف
فروری
مریم نواز کے بیانیے پر فواد چوہدری کا شدید ردعمل
?️ 22 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مریم نواز کے
جولائی
نظام میں تبدیلی کے لئے ہماری جنگ جاری ہے: فواد چوہدری
?️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
مئی