?️
راولپنڈی (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر سمیت عسکری قیادت سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران شہباز شریف کو عسکری قیادت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کی موجودہ سرحدی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے گٹھ جوڑ اور شر پسند کارروائیوں کیلئے زیرو ٹالرنس اپنائی جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔ شہباز شریف نے افغان طالبان رجیم کے سرحدی علاقوں میں حملوں کو پسپا کرنے پر اور بھرپور جوابی کارروائی کرنے پر افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کیلئے اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، افواج پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے سرحدی علاقوں پر حملوں کو پسپا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تعریف ہیں، پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کیلئے اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم آیت اللہ خامنہ ای کے مشکور ہیں:سید حسن نصراللہ
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے سید حسن نصراللہ
مارچ
ایران میں مقیم پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا آغاز کردیا۔ سرفراز بگٹی
?️ 2 مارچ 2026کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سردار سرفراز بگٹی نے کہا ہے
مارچ
بنوں میں ایف سی لائن پر خودکش حملہ، آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے، 5 اہلکار زخمی
?️ 2 ستمبر 2025بنوں: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں نے ایف سی
ستمبر
امریکی سینیٹرز نے واشنگٹن سے ابو عاقلہ کی شہادت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: امریکی سینیٹ کے 24 ارکان نے جمعرات کو امریکی
جون
صیہونی وزارتوں کی تمام ویب سائٹوں میں وسیع پیمانے پر خلل
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس حکومت کی وزارتوں
مارچ
کیا اسرائیل امریکہ پر بوجھ بن گیا ہے ؟
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے ہفتے کے روز اپنی ویب سائٹ پر
اکتوبر
لبنان کے خلاف اسرائیلی وزیر جنگ کے دھمکی آمیز ریمارکس
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: 1982 میں لبنان پر صیہونی قبضے کی سالگرہ کے
جون
ہم جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے پابند ہیں پر غزہ کبھی نہیں چھوڑیں گے:حماس
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے غزہ کے جنگ
فروری