بلوچستان(سچ خبریں) آپریشن کا آغاز دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پر شروع کیا گیا جنوبی وزیرستان کے علاقے عثمان منزہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران پاک فوج کے 7 جوان شہید اور 5 دہشت گرد مارے گئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے آپریشن کا آغاز دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پر ہوا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے اور 7 فوجی شہید ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
رواں ماہ کے اوائل میں کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر ایک چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں فرنٹیئر کور کے کم از کم چار اہلکار شہید اور 18 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔گزشتہ ہفتے شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دوسلی میں کلیئرنس آپریشن کر رہی تھیں کہ آئی ای ڈی پھٹ گیا۔
اگست میں بلوچستان کے ضلع زیارت میں لیویز اہلکاروں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے تین لیویز اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
مئی
یوکرینی صدر کی سب سے بڑی آرزو کیا ہے؟
جنوری
وزیر خارجہ اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
جنوری
تحریک عدم اعتماد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے مشاورت
مارچ
متعدد ممالک میں امریکی سفارتکار پراسرار بیماریوں میں مبتلا
جولائی
بائیڈن جاتے جاتے کیا کرنے والے ہیں؟
جنوری
امریکیوں کی نیندیں حرام کرنے والا چینی ہھتیار
جنوری
عمران خان جن پر حکومت گرانے کا الزام عائد کرتا رہا انہی سے مدد مانگ رہا ہے، خواجہ آصف
مارچ