اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئیں مختلف کارروائیوں میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے 10 مارچ کو خیبرپختونخوا کے دو اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کارروائی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود کی بڑی مقدار برآمد کرلی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج ملک کے ہر کونے سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 8 مارچ کو شمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
گزشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے 8 مارچ کو ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی اور 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
بیان میں بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اس کارروائی کے بعد علاقے سے دہشت گردوں کی صفائی کے لیے کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اور مزید 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
مزید کہا گیا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آئی ایس پی آر نے 8 مارچ کو بیان میں کہا تھا کہ دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فوسز اور شہریوں پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے اس سے قبل 4 مارچ کو بھی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تھی اور اس کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کارروائی کی گئی اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
خیال رہے کہ 27 فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
اس سے قبل 22 فروری کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی تھی جہاں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔
مشہور خبریں۔
یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں:عراق
اکتوبر
ترکی کے صدر کا ایک بار پھر اسرائیل کے خلاف زبانی جمع خرچ
اپریل
انگلینڈ میں 200 پناہ گزین بچے غائب
جنوری
2022 میں جنگ دنیا میں 43 ہزار افراد کی موت کا باعث بنی: اقوام متحدہ
مئی
ایران پاکستان تعلقات پر ایک نظر
اگست
’پچھلے 5 سالوں میں والدین اور بہن کا انتقال ہوا‘، عمران عباس آبدیدہ ہوگئے
اپریل
قطبی عالمی نظام کی خلقت کا ہونا ضروری : پیوٹن
اکتوبر
ٹرمپ کا زیلنسکی کو یورپ سے پیٹریاٹ پہنچانے کا وعدہ
مارچ