?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک بار پھر اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بد قسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو بالائےطاق رکھا ہوا ہے۔ بہترین بجٹ پر اپوزیشن کا واویلا چور مچائےشورکے مترادف ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بات اراکین صوبائی اسمبلی عائشہ نواز اور سید افتخارحسن گیلانی سے ملاقات میں کہی، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اپوزیشن کو عوامی مسائل سےکوئی سروکار نہیں، عوام کی جانب سے مسترد ٹولے کا کام صرف تنقید برائے تنقید کرنا رہ گیا ہے۔
عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں کہا کہ اپوزیشن تمام محاذوں پر ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکارہے یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن نےقومی مفادات کوبالائےطاق رکھا ہوا ہے، بہترین بجٹ پر اپوزیشن کا واویلا چور مچائےشورکے مترادف ہے۔
ملاقات میں اراکین صوبائی اسمبلی عائشہ نواز اور سید افتخار حسن گیلانی نے صوبائی بجٹ پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دی، منتخب نمائندوں نےڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کےلئےخطیر رقم مختص کرنے پر وزیراعلیٰ کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے صوبے کی معیشت حقیقی معنوں میں مضبوط ہوگی، عام آدمی کو ریلیف اور سہولتیں دی گئی، بجٹ میں غریب اور کم وسیلہ طبقات پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا مگر اپوزیشن اتنے بہترین اور عوام دوست بجٹ کو پڑھےبغیر ہی تنقید کررہی ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا غزہ جنگ ایران نے شروع کی ہے؟
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے غزہ کا بحران ایجاد کرنے میں
اکتوبر
اسرائیل پر حملے کے بارے میں وائٹ ہاؤس کا ایران کو مشوہ
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں ایران کو مشورہ دیا ہے
نومبر
چین کی تائیوان کو دھمکی
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:بیجنگ حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ تائیوان کو یوکرین کے
مارچ
پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) سرگرم
?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی بجٹ پر حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور
جون
ریاستہائے متحدہ میں روزانہ ریکارڈ توڑنے والے اومیکرون مریض
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: اب تک 67 ملین سے زیادہ امریکی کووِڈ 19 سے
جنوری
ریاض میں صدارتی کونسل کی تشکیل ہادی کے خلاف ایک بھرپور بغاوت
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: یمنی مذاکراتی ٹیم کے رکن عبدالملک العجری نے آل سعود
اپریل
عوام میں اتنی طاقت ہے کہ بھارت سے اپنے تمام 6 دریا واپس چھین سکیں۔ بلاول بھٹو زرداری
?️ 11 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو
اگست
صیہونی انجینئرنگ فورس فلسطینی مجاہدین کے آہنی پنجوں میں گرفتار
?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق القسام بٹالینز نے
مئی