🗓️
لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کہا ہے ہم پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا عزم رکھتے ہیں، اس موقع پر انہوں نے شیخوپورہ میں وارث شاہ یونیورسٹی بنانے کی منظوری دے دی اور شیخوپورہ کے لیے 10 ارب کے ترقیاتی پیکیج کابھی اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شیخوپورہ کے لیے 10 ارب کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کے منصوبے پر 14 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔اُنہوں نے شیخوپورہ کے شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ پر احسان نہیں کر رہے بلکہ آپ کو آپ کا حق دینے آئے ہیں۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعلیمی اداروں، سڑکیں، پانی اورسیوریج کے منصوبے شامل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ شیخوپورہ کو ایل ڈی اےکی حدود سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، شیخوپورہ کے لوگوں کے تمام مسائل حل کرنے کا عزم لےکر آیا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کی حدود کو لاہور تک محدود کریں گے جس کے بعد شہریوں کو لاہور تک کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کرتا رہوں گا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ قواعد و ضوابط اور میرٹ پر کام کرنے کی کوشش کی ہے، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج پر جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم پاکستان کا دورہ سعودی عرب
🗓️ 25 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب
اکتوبر
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اقتدار سے الگ ہونے کا اعلان
🗓️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:آرڈرن نے جمعرات کی صبح ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی
جنوری
انگلینڈ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
🗓️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:جرمنی کے Wirtschaftswohe اخبار کے مطابق برطانیہ میں اشیائے خوردونوش کی
مارچ
السوڈانی کے دورہ ایران کے بارے میں میڈیا کا نظریہ
🗓️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کے دورہ ایران کے
جنوری
بعض مغربی ممالک فلسطینیوں کی حمایت میں عربی حکومتوں سے بہت آگے ہیں: یمن
🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما نے بعض عرب حکومتوں
جون
روس ایک ماہ تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب
🗓️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:روس اپریل میں ایک مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی
اپریل
غزہ کے عوام کے ساتھ عالمی یکجہتی کا اعلان
🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا کے کارکنوں نے غزہ کے عوام کے ساتھ
دسمبر
عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کی رہائی کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع
🗓️ 5 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی
مارچ