وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی کے بعد صوبائی وزیر حسنین بہادر مستعفی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک نے استعفیٰ دے دیا۔  دو روز قبل پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک کی وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرنے سے پہلے اجازت لی جائے اور نظم و ضبط کا خیال رکھا جائے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک وقت میں ایک ہی وزیر بات کرسکتا ہے تاہم صوبائی وزیر نے اس کے باوجود اپنی گفتگو جاری رکھی۔ دو روز قبل پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک کی وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

جس کے بعد وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر صوبائی وزیر کو خاموش رہنے کا کہا جس پر صوبائی وزیر غصے میں آگئے اور دھمکی دی کہ وہ استعفیٰ دے دیں گے، جس کے جواب میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ ’استعفیٰ دینے سے آپ کو کس نے روکا ہے؟‘۔بعد ازاں صوبائی وزیر احتجاجاً کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے اور گزشتہ روز (17 دسمبر کو) وزیراعلیٰ کو استعفیٰ جمع کروایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے آگاہ کیاکہ انہوں نے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت سے استعفیٰ دیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ’وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی میرے لئے قابلِ احترام ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔‘بعد ازاں صوبائی وزیر احتجاجاً کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے اور گزشتہ روز (17 دسمبر کو) وزیراعلیٰ کو استعفیٰ جمع کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ’میں اپنے لیڈر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے نظریے اور فیصلوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوں گا‘۔

مشہور خبریں۔

کیف کو ہتھیاروں کی ترسیل معطل کرنے کے فیصلے کے بعد امریکہ پر نیٹو کا دباؤ

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: نیٹو میں امریکہ کے بعض اتحادیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ

عین الاسد بیس پر راکٹ حملہ

?️ 31 مئی 2022سچ خبریں:  بعض عراقی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح اطلاع دی

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے 200 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، مصدق ملک

?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے

صیہونیوں کی غزہ کے شہریوں کی جبری نقل مکانی کی سازش 

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قابض وزیر جنگ اسرائیل

ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ، پاکستان مزید 4 ماہ تک اور رہیگا گرے لسٹ میں

?️ 25 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں}  ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) نے

ایف بی آر اکتوبر میں وصولی کا ہدف پورا کرنے میں ناکام

?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) درآمدات میں تیز رفتار کمی کے باعث فیڈرل بورڈ

استنبول میں اردوغان کے ہزاروں مخالفین کا مظاہرہ

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: ترکی کے شہر استنبول میں ہفتہ کے روز ہزاروں افراد

ایکس (ٹوئٹر) پر آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے صارفین کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے