وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیر فواد چوہدری پر تنقید

کورونا : سندھ حکومت کا  پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک وزیر چاند دیکھنے اور وینٹی لیٹر کا بھی بتاتے تھے جو ان کا کام ہی نہیں، پی ٹی آئی کے وفاقی وزرا کے متضاد بیانات ہی ان کی گورننس اور کارکردگی بتانے کیلئے کافی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس پر سماعت سے قبل عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا کہا تھا لیکن ہماری بات نہیں مانی گئی،کراچی سے اسلام آباد آیا تو جہاز پورا بھرا ہوا تھا، جبکہ میں نے تو سنا تھا کہ فلائٹس 20 فیصد کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ہم لاک ڈاؤن کیلئے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے لیکن میں تو اگست 2018ء سے ہی گھبرا چکا ہوں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے این سی سی کی میٹنگ میں کہا تھا کہ ہمیں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کر دینی چاہیے، پوری دنیا نے فلائٹس بند کردیں، اگر ہمارے ملک سے لوگ چلے جائیں تو 14 دن قرنطینہ کرنا پڑتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ہم نے سندھ میں حاضریاں 20 فیصد کردی ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں آن لائن سیشن ہوتا ہے، ہم نے ہر پارٹی کو پارٹی پوزیشن کے مطابق اسمبلی میں سیٹیں دی ہیں، باقی آن لائن ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ وباء کے پھیلاؤ کو بھی روکنا ہے، کراچی سے لوگوں کو اسلام آباد کیس کے لیے بلانا ٹھیک نہیں ہے، چھوٹے سے عدالت کے کمرے میں کورونا وائرس کو نہیں روکا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا وفاق کا طریقہ بالکل عقل سے باہر ہے، اخباری بیانات دینے سے اور نئے نئے میٹر ایجاد کرنے سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ نہیں روکا جاسکتا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وفاقی وزراء کے آپس میں اختلافات نظر آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایک وفاقی وزیر کہتے کہ ٹرانسپورٹ کیسے بند کرسکتے کیونکہ لوگ خریداری کرنے آتے ہیں، ایک وفاقی وزیر کہتے آخری 10 دن رمضان میں لاک ڈاؤن ہوگا تو جس نے شاپنگ کرنی ہے ابھی کرلے جبکہ پہلے ایک وزیر چاند دیکھتے تھے، ان کی جگہ جو آئے وہ کہتے ہیں میرا کام ہی نہیں ہے چاند دیکھنا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کی صورتحال کوئی زیادہ اچھی نہیں ہے، کورونا وائرس کے دوران کراچی سے50 بندوں کو پیشی کیلئے بلالیا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں اسپتالوں کی صورتحال قدرے بہتر ہے، اگر تمام بستر بھی اسپتال میں بھر جائیں تو ہم نے حکمت عملی بنائی ہوئی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

رافال جنگندے کا گرنا بھارتی فضائیہ پر تاریخی ضرب

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی حکومت نے سماجی میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔

?️ 29 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

پوپ فرانسس کا الحشد الشعبی کے کمانڈر کو تحفہ

?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے اپنے سفر عراق کے دوران الحشد

ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر چین کا ردعمل؛ ایرانی ایئرلائنز کی حمایت

?️ 22 ستمبر 2026سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ایرانی فضائی کمپنیوں کے خلاف امریکی

لیکود ایک مجرمانہ تنظیم ہے

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: لیکود (نیتن یاہو کی پارٹی) کے رویے نے اس تحریک

فلسطینی عوام کی غزہ سے مصر میں جبری منتقلی کے بارے میں مصر کا کیا کہنا ہے؟

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: مصری صدر نے غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری نقل

روس اور امریکہ تیل معاہدے پر مذاکرات میں مصروف

?️ 4 اکتوبر 2026سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ اور روس

شام میں دہشتگروں کے کیمیائی حملوں کے منصوبے

?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:روس کا کہنا ہے شام کے شہر ادلب میں ایک بار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے