?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنداپور نے وادی تیراہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے ایک ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے وادی تیراہ میں احتجاج کرنے والے شہریوں پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے تیراہ ویلی کے واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ اور زخمیوں کو 25، 25 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے، واقعے کے بعد قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں کا جرگہ پشاور میں طلب کیا ہے، جس کا مقصد مقامی جذبات اور تحفظات کو سننا ہے، اس کے علاوہ عمائدین اور مشران کے ساتھ جرگوں کا سلسلہ ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر بھی اگلے ہفتے سے شروع کردیا جائے گا۔
دوسری طرف وادی تیراہ میں ضلعی انتظامیہ و پاک فوج کے بریگیڈیئر اور قبائلی عمائدین کے درمیان تفصیلی جرگہ ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ واقعے کے ہر شہید کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے کا فوری مالی تعاون دیا جائے گا، زخمیوں کا علاج ریاستی خرچ پر کرایا جائے گا، افسوسناک واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی جہاں ضروری ہوا تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، جرگے کے ذریعے تمام فریقین میں مفاہمت اور امن بحالی پر بھی اتفاق ہوا، جرگے میں مقامی مشران نے پانچ نکات پر مشتمل تجاویز دیں جن میں واقعے میں ملوث سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور مکانات کی واگزاری جیسے معاملات بھی شامل تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ وادی تیراہ کے باغ بازار میں مارٹر شیلنگ کے نتیجے میں ایک معصوم بچی شہید ہوئی، اس واقعہ کے بعد آج اہل علاقہ احتجاج کے لیے سکیورٹی فورسز کے ہیڈکوارٹر کے سامنے جمع ہوئے تو اُن پر براہِ راست فائرنگ کی گئی، اس فائرنگ کے نتیجے میں شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاع ملی، وادی تیراہ میں پرامن احتجاج پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں بھیج دی گئیں۔
پی ٹی آئی رہنماء اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے بتایا کہ وادی تیراہ میں امن مارچ میں نہتے قبائلی مشران و نوجوانوں اور معصوم بچوں پر فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 7 بے گناہ افراد کو شہید کردیا گیا اور اس دوران متعدد زخمی بھی ہوئے، دوران جنگ بھی معصوم بچوں کو قتل کرنے کی اجازت کوئی مذہب، ریاست اور قانون نہیں دیتا، سوچیے اور غور کیجئے ریاست کے اس سے فعل سے دہشت گردی میں کمی آئے گی یا بڑھے گی؟ کیا حکمرانوں کو کوئی احساس ہے کہ پشتون بیلٹ اور ریاست کے درمیان دوریاں کس حد تک بڑھ رہی ہیں؟


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کا ترک صدر کا شکریہ
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی صدر نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں
جون
پاکستان نے متاثرین غزہ کیلئے الخدمت کے تعاون سے 100 ٹن امدادی سامان مصر پہنچادیا
?️ 24 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان سے 100 ٹن امدادی سامان لے کر ایک
اگست
توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو آج حاضری سے استثنیٰ، کل طلب
?️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ
جولائی
یکم جنوری سے اضافی ایل این جی عالمی مارکیٹ میں بیچنا شروع کریں گے، وزیر پیٹرولیم
?️ 7 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے
دسمبر
آبنائے ہرمز کو بند کرنا لبنان کے خلاف جارحیت کو روکنے کا عنصر تھا: شیخ نعیم قاسم
?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں:شیخ نعیم قاسم، دبیرکل حزب اللہ لبنان، نے ایران کے
اپریل
شام اور ترکی کے درمیان تعلقات کو بحال کرنےمیں کون سی رکاوٹیں ہیں
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: شام کے ساتھ معمول اور سرکاری سفارتی تعلقات بحال کرنے
نومبر
ترک صدر کا شام میں اپنی موجودگی کا جواز پیش کرنے کی کوشش
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام میں اپنی فوجی
دسمبر
مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم کو مستردکردیا‘ حکومت مکمل طور پرعدلیہ کو اپنے پنجے میں رکھنا چاہتی ہے.سربراہ جے یوآئی
?️ 25 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے
نومبر