وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے ضلع کرک میں حملے کی شدید مذمت کی

?️

کوہاٹ(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے ضلع کرک کے علاقہ گرگری میں نجی کمپنی کے تیل کنویں پر مسلح افراد کے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس کو کمپنی کے مغوی سپروائزرکی بحفاظت بازیابی کے لئے بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جمعرات کے روزجاری اپنے ایک بیا ن میں وزیراعلیٰ نے مغوی سپروائزر کی بحفاظت بازیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے مغوی کی بازیابی کے لئے تمام تر اقدامات یقینی بنا نے کی ہدایت کی ہے۔

محمودخان نے اس حملہ میں ایک سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر تعزیت اور شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہاربھی کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے پولیس کو صوبے میں تیل نکالنے والی کمپنیوں کی سیکیورٹی بہتربنانے اور آئندہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ وزیراعلیٰ محمودخان نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصرملک و قوم کی ترقی کے دشمن ہیں۔

مشہور خبریں۔

عورت کو تحفوں سے زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی ہے: زید علی

?️ 14 مارچ 2021اوٹاوا(سچ خبریں) یہ حقیقت ہے کہ عورت کو عزت کی بہت ضرورت

ہم اسرائیل کی توہین کا جواب دیں گے: ہسپانوی وزیر خارجہ

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: میڈرڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم

شمالی، جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک

?️ 20 ستمبر 2024وزیرستان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں

وزیراعظم نےآئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا

?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے آج (بروز پیر) انٹر

اردوغان: جو بھی خاموش رہے وہ اسرائیل کا ساتھی ہے

?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: ترک صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو

نیب متاثرین کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے عدالتی اصلاحات کا مطالبہ

?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب کی نا انصافیوں کا شکار ہونے والے

استقامتی کارروائیوں میں 10 صہیونی ہلاک، 61 زخمی

?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی قوم اور اس کے مقدس مقامات کے خلاف صیہونی حکومت

مغرب ہمارے ساتھ یوکرین کے آخری خون تک لڑنا چاہتا ہے: پیوٹن

?️ 8 جولائی 2022سچ خبریں:  روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کو کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے