وزیراعلی کے پی کی ایرانی قونصل خانے آمد، سپریم لیڈر کے انتقال پر تعزیت

سہیل آفریدی ایران

?️

پشاور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ایران کے قونصل خانے آمد، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے انتقال پر ایرانی قونصل جنرل سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کا انتقال صرف ایران ہی نہیں پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے، پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام اس مشکل اور غم کے وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کی نمائندگی کرنے والے دو رہنما تھے، ایک شہید ہو چکے ہیں اور دوسرا قید میں ہے، قرآن میں واضح ہے کہ یہود و نصاریٰ ہمارے دوست نہیں ہو سکتے، تاریخ گواہ ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کو تقسیم کیا یا ان پر حملہ کیا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام مشکل وقت میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اتحاد کا اظہار کرتے ہیں، اگر ایران کو ڈاکٹرز، ادویات، سپیس نرسنگ یا کسی بھی قسم کی مدد درکار ہوئی تو خیبرپختونخوا بھرپور تعاون کرے گا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم متحد ہو کر مقابلہ کریں گے اور دعا ہے کہ اللہ ہمیں بھی شہادت نصیب فرمائے۔

ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ خوا نے وزیر اعلیٰ اور وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور ایرانی قوم کے دکھ کا اظہار کیا۔ علی بنفشہ خوا نے کہا کہ دشمنوں نے ہمارے سپریم لیڈر کو شہید کیا جو پوری قوم کے لیے باپ کی حیثیت رکھتے تھے، ہمارے لیڈر شہادت کے متمنی تھے اور اسلام اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ہمیشہ کام کیا۔

ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر ایک عظیم انقلابی رہنما تھے جو اسلام کے فروغ اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ہمیشہ کام کرتے رہے، ایران نے جنگ شروع نہیں کی مگر اپنے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے۔

مشہور خبریں۔

قطر: جنگ بندی کے بغیر دو ریاستی حل کانفرنس کی قراردادیں کاغذ کے ٹکڑے کے سوا کچھ نہیں

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے وزیر کے مشیر نے کہا:

اقوام متحدہ نے یمن کے شہر صنعا پر سعودی اتحاد کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:  سیکرٹری جنرل نے متناسب، امتیاز اور احتیاط کے اصولوں کے

ہآرتض: اسرائیلی فوج لبنان کے دیہات کو غزہ کی طرح تباہ کر رہی ہے

?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارتص نے باخبر ذرائع کے حوالے سے

یمن میں سعودی-اماراتی اختلافات؛ جنوبی یمن میں اقتدار کی جنگ

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:یمن میں سعودی اور اماراتی اتحادیوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات،

یا ہمارے ساتھ رہو یا دہشت گردوں کے؛ترکی کے صدر کا امریکہ سے خطاب

?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردغان  نے پیر کو امریکہ سے

قومی مفادات پر حملے کرنیوالے پاک جاپان سفارتی تعلقات پر بھی حملہ آور ہوگئے۔ عظمی بخاری

?️ 25 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمی بخاری نے کہا

یاسمین راشد کا صحت کارڈ سے متعلق اہم بیان

?️ 2 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے صحت کارڈ سے

نیتن یاہو کی نظر میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کا کیا مطلب ہے؟

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے