?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید پر زائد کرایہ وصول کرنے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عید پر زائد کرائے وصول کرنے پر سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے تمام اضلاع میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو زائد کرایوں کی وصولی اور ٹکٹ بلیک روکنے کے لئے کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا اور تمام بس سٹینڈز پر کرایہ نامے نمایاں آویزاں کرنے کی ہدایت کر دی۔
مریم نواز شریف نے روزہ دار مسافروں کے افطار کا اہتمام اور تمام بس سٹینڈز پر صفائی ستھرائی کا حکم بھی دیا جبکہ بس سٹینڈز کی انتظار گاہوں پر بیٹھنے کے مناسب انتظام اور پنکھے کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ حکام کو فیلڈ میں مسلسل چیکنگ ڈیوٹی کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر گھر کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہر بس سٹینڈز پر کرائے نامے نمایاں آویزاں کر کے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔


مشہور خبریں۔
نواز شریف کی وطن واپسی پر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، نگران وزیراعظم
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
ستمبر
ہم عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کریں گے : حماس
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:حماس تحریک کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے جنگ بندی اور
نومبر
نیٹو افواج میں الرٹ جاری
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:باخبر ذرائع نے بتایا کہ یوکرائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے
فروری
میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے اپنا شوق پورا کرلیں۔ سردار ایاز صادق
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا
مئی
ایران پر اسرائیلی امریکی دہشت گردانہ حملے کے نتائج؛ مقاصد میں فتح یا ناکامی؟
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے نتائج
جون
واٹس ایپ چینلز دوسروں کو ٹرانسفر کرنے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
جنوری
بغداد کی آزادی اور حاکمیت کی خلاف ورزی سے لے کر خروج کے جھوٹے وعدوں تک؛امریکہ کی عراق کے ساتھ عہد شکنیاں
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ نے استحکام اور تعمیر نو کے وعدوں کے ساتھ
فروری
جنگ کے خاتمے کے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نا ممکن : فلسطینی مزاحمت
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ میں اب تک ہونے والے تمام جنگ بندی مذاکرات کی
مارچ