وزیراعلی سندھ کا جاں بحق افراد کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کا اعلان

بھارتی ڈیلٹا کے پھیلاؤ میں تیزی، سندھ حکومت نے پابندیاں لگا دیں

?️

کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کا اعلان کر دیا، امدادی رقوم کی فراہمی کل سے شروع ہو جائے گی۔

نیوز کانفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گل پلازہ سے 15 لاشیں مل چکی ہیں، 22 افراد کو معمولی زخم آئے، وہ گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ 65 افراد تاحال لاپتہ ہیں، واقعہ میں 80 افراد متاثر ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دو دن پہلے افسوس ناک واقعہ پیش آیا، گل پلازہ سب ہی کبھی نہ کبھی جا چکے ہوں گے، سوا دس بجے کے قریب آگ بھڑکی، آگ لگنے کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، شاید شارٹ سرکٹ کہ وجہہ سے آگ لگی۔

انہوں نے کہا کہ 100 فائر فائٹر کے ایم سی اور 100 فائر فائٹر 1122 کے وہاں آئے، صوبائی وزیر سعید غنی، مئیر مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی مئیر سلمان اور میں بھی وہاں گیا، نیوی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی مدد کی۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ فائر فائٹر نے تین جگہیں بنائی ہیں جہاں سے وہ اندر گئے ہیں، عمارت چالیس فیصد کولیپس ہو چکی ہے، شاید پوری عمارت گرانی پڑے، ہم سب غمگین ہیں ، دکھ میں شریک ہیں، فائر فائٹر فرقان شہید ہوا ہے، اسکا والد بھی فائر فائٹر تھے اور شہید ہوئے تھے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آج صبح ایک میٹنگ کی تھی، کراچی چیمبر سے مشورہ کیا، فوری طور پر کوشش ہے مسنگ افراد کا پتہ لگ سکے، جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دیں گے، کاغذات مکمل ہوتے ہی یہ سلسلہ شروع ہوجائے گا، امدادی رقوم کی فراہمی کل سے شروع ہو جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراف کیا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ کراچی کی کئی عمارتوں میں سیفٹی مسائل ہیں، ان مسائل سے نمٹنے کےلیے ہی فوری اور وسط مدتی اقدامات کر رہے ہیں، لواحقین کے دکھ میں شریک ہونے کےلیے کابینہ اراکین ہر ایک کے گھر جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان کی معیشت کو تباہ ہونے سے بچانا ہوگا: اقوام متحدہ

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا

امریکہ اور اس کے عرب اتحادی یمنی فوج کا مقابلہ کیوں نہیں کر رہے؟

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی مگیزین نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک

امریکیوں کی اکثریت بھوکے رہ جانے سے خوفزدہ؛ ایک سروے

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے بعد غذائی امدادی پروگرام معطل

تحریک انصاف کے مزید 2 ارکان نے استعفی دے دیا

?️ 5 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے

اردگان کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے نتائج

?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: اماراتی ذرائع نے اردگان کے اس ملک کے دورے کے

انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 35 افسران و اہلکار نوکری سے برطرف

?️ 1 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) یونان میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے

بے نظیر بھٹو کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ محسن نقوی

?️ 27 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بے نظیر بھٹو

ایرانی انقلاب اسلامی منصوبے کا کام انجام دیتا ہے:لبنانی تجزیہ کار

?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:لبنانی سیاسی تجزیہ کار کا خیال ہے کہ ایران میں اسلامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے