وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین آڈیو لیکس میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس میں وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین ملوث ہو سکتے ہیں تاہم پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے۔

ملازمین کے ملوث ہونے سمیت تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ڈیوائس کے ذریعے آڈیو ریکارڈنگ کا امکان ہے تاہم رپورٹ فوری آنے کا امکان نہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے معاملے پر تحقیقات کے لیے اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں وفاقی وزرا اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان شامل ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق اعلی اختیاراتی کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ہوں گے، اس کے علاوہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات سید امین الحق، انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کے ڈائریکٹر جنرل، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)کے ڈائریکٹر جنرل اور کابینہ سیکریٹری شامل ہیں۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی ای)، وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای)، آئی ایس آئی اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تکنیکی ماہرین بھی اس تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ یہ کمیٹی وزیر اعظم آفس میں سائبر سیکیورٹی بریچ کا جائزہ لے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس معاملے پر 7 دنوں کے اندر تمام پہلوں کو دیکھا جائے۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ کمیٹی وزیر اعظم ہاس کے موجودہ سائبر سیکیورٹی پروٹوکولز کا جائزہ لے گی، اوریہ فول پروف سیکیورٹی سسٹم اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم تیار کرنے کے لیے فوری اقدامات اور ایکشن پلان تجویز کرے گی۔

یہ کمیٹی موجودہ ای سیفٹی اور سائبر سیکیورٹی کے طریقہ کار پر بھی نظرثانی کرے گی، یہ اعلی اختیاراتی کمیٹی سرکاری محکموں کی موجودہ صلاحیت اور کمزوریوں کا وسیع پیمانے پر جائزہ لے گی اور مختلف الیکٹرانک آلات جیسا کہ ٹیبلیٹ، اسمارٹ فونز، وائی فائی اور دیگر آلات سے وابستہ خطرات کا از سر نو جائزہ بھی لے گی۔

مشہور خبریں۔

بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی

?️ 1 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف مرکزی رہنماء سینیٹر حامد خان نے

عتیقہ اوڈھو، سعدیہ امام اور مرینہ خان کا صبا فیصل کی تنقید پر دلچسپ جواب

?️ 18 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو، مرینہ خان اور سعدیہ امام

نیتن یاہو کی حکومت دہشت گرد ہے:صیہونی اخبار

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:معروف صیہونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی کابینہ کے

ملک بھر میں پھر سے کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے

?️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھرمیں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر سے

وزیر اعظم نے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی کا درجہ دینےکی منظوری دے دی

?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ‏وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد

امریکہ دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ : چین

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:  روس میں چینی سفارت خانے نے اعلان کیا کہ امریکی

غزہ میں جنگ بندی کا امکان

?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ پر مسلسل گیارہویں روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے