?️
اسلام آباد( سچ خبریں) 3سال میں وزیراعظم آفس اور ہاؤس کے اخراجات میں 108 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔ وزیراعظم کاکوئی کیمپ آفس نہ ہونےسےکیمپ آفس اخراجات صفر ہیں، وزیراعظم آفس کے اخراجات میں کروڑوں کی کمی مثالی اقدام ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمرادسعید نے اخراجات کے تازہ اعدادوشمارجاری کردیے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں کفایت شعاری کی روایت برقرار ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کے اخراجات میں پہلے سال28فیصدکمی کی گئی، دوسرےسال 21فیصد اور تیسرےمالی سال میں 29فیصدکمی کی گئی، وزیراعظم آفس کے مختص بجٹ اور اخراجات میں 518ملین کی بچت کی گئی۔
مرادسعید نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کے مختص بجٹ اور اخراجات میں 565 ملین روپے کی بچت ہوئی، وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں پہلے سال 28فیصدکمی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ دوسرےسال 38اور تیسرے سال 41فیصداخراجات میں کمی کی گئی، وزیراعظم نے 3 سال میں صوابدیدی فنڈسے1روپےکااستعمال نہ کیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس کے اخراجات میں کروڑوں کی کمی مثالی اقدام ہے، سابق سربراہان نےوزیراعظم آفس کےصوابدیدی فنڈزکوبہایا، صرف گفٹس،ٹپس،تحائف میں کروڑوں روپےلٹائے گئے۔
مرادسعید نے اعداد وشمار میں مزید کہا کہ وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی صوابدیدی اختیارات ختم کر دیے، عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہوگا، سرکاری عیاشیوں کے لیے نہیں، کیمپ آفسز، سیکیورٹی اور غیرملکی دوروں کے نام پر لوٹنے کی روایت ختم کردی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کو جوہری مذاکرات کے لیے فورا سیاسی فیصلہ کرنا ہوگا: بیجنگ
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: ویانا میں چین کے مستقل ٹویٹر کے نمائندے نے
اگست
افغان صدر کی طالبان کو کھلی دھمکی
?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو دھمکی دیتے ہوئے
جولائی
کیا نیتن یاہو ایران امریکہ معاہدے سے خوش ہوں گے؟
?️ 13 جون 2026سچ خبریں: صہیونی ریاست کے ٹیلی ویژن چینل ۱۲ کے صحافی باراک راوید
جون
شام میں ایک افواہ سے جولانی حکومت وحشت اور بوکھلاہٹ کا شکار
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:شام پر قابض دہشت گرد جولانی حکومت، ایک افواہ کے پھیلنے
جنوری
پاک ترک دفاعی تعاون
?️ 26 جنوری 2021برادر مسلم ملکوں پاکستان اور ترکی کے درمیان بیشتر علاقائی اور بین
جنوری
امریکی پارلیمنٹ ممبرکا دو دہائیوں تک افغان شہریوں کے قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی فوج کی جانب سے اگست میں کابل میں مہلک ڈرون
ستمبر
ابھی میں نے کچھ نہیں کہا اگلے مرحلے کا انتظار کریں: مقتدی صدر
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: صدر تحریک کے رہنما، سید مقتدی صدر نے
اگست
ملائیشیا اور بھارت کا تجارتی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 8 فروری 2026ملائیشیا اور بھارت کا تجارتی و دفاعی تعاون مزید گہرا کرنے پر
فروری