اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے ہم تاریخ کا اہم باب بن گئے ہیں، وزیراعظم کے دورے سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے ، اس دورے کے بعد مختلف تبدیلیاں آئیں گی۔وزیر اعظم عمران خان کا یہ تاریخی دورہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا روس کا یہ تاریخی دورہ ہے ، وزیر اعظم کے دورے سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے ذریعے ہم تاریخ کا اہم باب بن گئے ہیں، اس دورے کے بعد مختلف تبدیلیاں آئیں گی،۔
انہوں نے کہا کہ گندم کی اجناس 5 سے 7فیصد بڑھ چکی ہیں، اس وقت عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے کچھ ہندوستانی اور پاکستانی دوست رو رہے ہیں کیونکہ ان کا پیسہ باہر پڑا ہے، ان دوستوں کے آنسو نہیں رک رہے، یہ آنسو بی جے پی کے ہیں سارے ہندوستانیوں کے نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وفد کے ہمراہ ماسکو پہنچ گئے ہیں اور روسی حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔