?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے عالمی برادری سے افغان عوام کو فوری انسانی اور معاشی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس طریقہ سے افغانستان کی صورتحال پر تعاون کیا جائے سکے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے چینی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کی اس دوران دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے عالمی برادری سے افغان عوام کی مدد کی اپیل کی تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آئے اور عدم استحکام کے علاوہ باہمی لڑائی کی روک تھام ہوسکے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر نو میں تعاون کیا جائے۔
وزیر اعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر بات چیت میں کمیونسٹ پارٹی کی 100 ویں سالگرہ اور چینی عوام کی غربت کے خاتمے کے لیے بے مثال کامیابیوں پر مبارکباد دی۔بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے متعلقہ شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط اور سی پیک گرین ڈیولپمنٹ کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے اعلیٰ معیار کے مطابق فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی، اس موقع پر علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے چین کے اقدامات اور ترقی پذیر ممالک کے لیے چین کی امداد اور پاکستان کو کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرنے کے تعاون کو سراہا۔
مشہور خبریں۔
دہشتگردی کیخلاف جنگ کو فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائیگا۔ سول و عسکری قیادت
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم
مئی
پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں: بزدار
?️ 18 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے برطانیہ کے پاکستان کو
ستمبر
سعودی عرب کا مشہور سعودی مبلغ کو رہا
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: انسانی حقوق سے منسلک سعودی اکاؤنٹس نے بتایا کہ ممتاز سعودی
مارچ
سینڈرز: امریکہ کو نیتن یاہو کی طرف سے دوسری جنگ میں داخل نہیں ہونا چاہیے
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: ورمونٹ کے آزاد برنی سینڈرز نے ایران پر اسرائیلی وزیر
جون
غزہ جنگ کا کیا ہوگا؟
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا حیران کن اور
اکتوبر
غزہ میں نسل کشی کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا انتباہ
?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے
مارچ
یوکرین شام سے دہشتگرد لا رہا ہے لڑنے کے لیے:روس
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کیف
مارچ
شہریوں کے ملٹری ٹرائل کا کیس: فوج کو غیر آئینی اقدامات کی اجازت نہیں دی جائے گی، چیف جسٹس
?️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے
اگست