وزیراعظم کی پولیو سے نجات دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

وزیر اعظم کا اسکولوں کے نصاب کی نگرانی خود کرنے کا اعلان

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو پولیو سے نجات دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے اور انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پولیو وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔گذشتہ چھ ماہ میں ملک بھر میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت انسدادپولیو سے متعلق ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹریز اور 22 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی جبکہ معاونین خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان ،ڈاکٹر شہباز گل اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ 6ماہ میں ملک بھرمیں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، 2021میں صرف14فیصدماحولیاتی نمونےمثبت پائے گئے، ماحولیاتی نمونوں کی تعداد گزشتہ سال 56 فیصد تھی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کا ایک نادر موقع ہے، اگلے 6 سے 12ماہ اس حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔وزیر اعظم نے ہائی رسک اضلاع کےڈی سیزکو موقع سے فائدہ اٹھانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا پاکستان کو پولیو کی لعنت سے نجات دلانے وسائل بروئےکار لائیں اور پولیو وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹا جائے۔

خیال رہے ملک بھر میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے ہدف کے تحت صوبہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جو صوبہ بلوچستان میں سامنے آیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ نے کینیڈا فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر کا ایوارڈ جیت لیا

🗓️ 8 اکتوبر 2023 کراچی: (سچ خبریں) فلم ’ان فلیمز‘ کی حالیہ کامیابی کے بعد پاکستانی

یمن کی مزاحمتی کارروائیاں اور صیہونیوں کی بے بسی

🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی قوتوں کی جانب سے اسرائیلی حکومت کے خلاف

سیالکوٹ واقعہ میں ملوث مزید 7 ملزمان گرفتارکر لئے گئے

🗓️ 6 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) سیالکوٹ واقعہ میں ملوث مزید 7 ملزمان گرفتارکر لئے

خطے میں امن کی واپسی کا واحد راستہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ 

🗓️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے کہا

نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا

🗓️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد

صہیونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ممالک 

🗓️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے

اسرائیل کے ساتھ سمجھوتے کے معاہدے ناکام ہوتے جارہے ہیں:سعودی میڈیا

🗓️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکام کے ساتھ بات چیت کا سابقہ رکھنے والے سعودی

بیروت کے نواحی علاقوں پر صہیونی فوج کے حملوں کی تیسری لہر

🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوب میں ضاحیہ کے علاقے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے