وزیراعظم کی مسیحی برادری کو مذہبی تہوار کی مبارکباد

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو مذہبی تہوار کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسیحی شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش پوری انسانیت اور دنیا کے لیے امن، بھائی چارے، رواداری اور عقیدت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ “اپنے تمام مسیحی شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ کرسمس کی تقریبات ہمیں عالمگیر محبت، بھائی چارے، رواداری اور کا سبق سکھاتی ہیں جو کسی بھی معاشرے کی ترقی کا باعث بنتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش پوری انسانیت اور دنیا کے لیے امن، بھائی چارے، رواداری اور عقیدت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے دفاع، تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کے شعبوں میں مسیحی برادری کی مخلصانہ اور گراں قدر خدمات ہمیشہ قابل تحسین رہی ہیں، ریاست کے مساوی شہری ہونے کے ناطے حکومت انہیں قومی ترقی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا اختیار دے گی۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پالیسیاں تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی اور اتفاق پیدا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں، حکومت اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کو اپنا فرض سمجھتی ہے تاکہ وہ معاشرے میں فعال شہری کے طور پر اپنا کردار مثبت انداز میں ادا کرسکیں اور اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد کریں۔

 

مشہور خبریں۔

صہیونی عدالت نے آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ جانے کی اجازت دی

🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:    صہیونی اخبارمعارف نے لکھا ہے کہ یہ عدالتی فیصلہ

سیلاب سے فصلیں شدید متاثر، چاول کی برآمدات میں بڑی کمی کے خدشات منڈلانے لگے

🗓️ 20 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی تاریخ کے بدترین سیلاب کی وجہ

مریم نواز بھی بیماری کو بہانہ کر ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں: شبلی فراز

🗓️ 16 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے

عمران خان پر توہین عدالت کیس ختم کر دینا چاہیے تھا، لطیف کھوسہ

🗓️ 9 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان لطیف کھوسہ کا

امریکہ کی یوکرین کو مزید 300 ملین ڈالر کی فوجی امداد

🗓️ 4 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ یوکرین کو مزید 300 ملین ڈالر کی فوجی امداد بھیجے

بن سلمان کی پیوٹن اور زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو

🗓️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:   ولی عہد اور وزراء کی کونسل کے نائب چیئرمین محمد

ترکی کو عالمی بینک کی ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد؛ شام کا حصہ صفر

🗓️ 11 فروری 2023سچ خبریں:عالمی بینک کے سربراہ نے اس ملک میں مہلک زلزلے سے

وزیر اعظم عمران خان کا کسانوں کی مدد کرنے کا اعلان

🗓️ 15 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کسانوں کی مدد کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے