?️
ہری پور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے10بلین ٹری سونامی پروگرام کےتحت منائی گئی تقریب میں شرکت کی ، ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی پروگرام کی کامیابیوں پربریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں 10 بلین ٹری کی تقریب میں شرکت کی ، جہاں معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی پروگرام کی کامیابیوں پربریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے10بلین ٹری سونامی پروگرام کےتحت پودا لگایا، عمران خان اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام کی رپورٹ پربھی بریفنگ لیں گے۔
یاد رہے رواں سال فروری میں وزیراعظم عمران خان نے اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم کے دوران خود حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اب تک 70 کروڑ پودے پہلے ہی لگا چکی ہے، شجر کاری مہم میں 35 کروڑ پودے فروری سے اگست تک لگائے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان ہفتہ وار ایک ایک صوبے میں شجر کاری کی تقریب میں شریک ہویں گے۔
ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے بڑا نقصان آنے والی نسلوں کو اس لیے ہوگا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں سے ایک ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دریاؤں میں سب سے زیادہ پانی گلیشیئرز سے آتا ہے اور عالمی درجہ حرارت بڑھنے گلیشیئرز اسی تیزی سے پگھلتے رہے تو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں سینکڑوں پروازیں منسوخ
?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں: امریکن ایئر لائنز نے خراب موسم اور خاص طور پر
نومبر
وزیر اعظم نے معاون خصوصی برائے سندھ معین کر لیا
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب
جولائی
مغرب نے کبھی بھی داعش کے خلاف آپریشن نہیں کیا: اردوغان
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعہ
ستمبر
شہباز شریف کا ملک سے باہر جانے پر فردوس عاشق کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 9 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے
مئی
زیر حراست سعودی عہدہ داروں کے خلاف فیصلے جاری
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے سعودی عرب میں زیر حراست سرکاری
جنوری
میں ایک آمر ہو سکتا ہوں لیکن بیوقوف نہیں: ٹرمپ
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی این نیوز کو
مئی
الحوثی کا صیہونیوں کا انتباہ
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے سربراہ نے صیہونیوں کو انتباہ
مئی
دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد المکتوم انتقال کرگئے
?️ 24 مارچ 2021دبئی (سچ خبریں) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے
مارچ