?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طلبہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوایا جائے گا۔
اسلام آباد میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہونہار طلبہ قوم کا فخر ہیں، ان کی کامیابی والدین اور اساتذہ کی محنت و دعاؤں کا نتیجہ ہے،طلبہ کی فنی تربیت کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے، سو فیصد میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پروگرام میں تاخیر اس وجہ سے ہوئی کہ لیپ ٹاپ بیگز پر تشہیری لوگو لگا ہوا تھا، جسے ہٹانے کی ہدایت دی گئی، ایک لاکھ لیپ ٹاپس پر 40 سے 50 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں، اور اگر قوم کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے 500 ارب روپے بھی لگانے پڑیں تو وہ بھی کم ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اس نے پیشکش کی ہے کہ پاکستانی طلبہ کو مفت اے آئی کی تربیت دی جائے گی، سعودی عرب ایک عظیم دوست ملک ہے جو پاکستان کے کروڑوں بھائیوں کے لیے ہمیشہ تعاون کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بھرپور کوشش کرے گی کہ ہزاروں طلبہ کو سعودی عرب بھیج کر جدید تربیت فراہم کی جائے، جب تک یہ ذمے داری میرے پاس ہے، میں قوم کے نوجوانوں کی تعلیم، تربیت اور روزگار کے لیے تمام وسائل ان کے قدموں میں نچھاور کروں گا۔
شہباز شریف نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ستاروں پر کمند ڈالنی ہے، پاکستان کو عظیم، اقبال اور قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے اور ملک کو قرضوں سے نجات دلانی ہے۔


مشہور خبریں۔
حماس اور جہاد اسلامی کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے قابض صیہونیوں کو
اگست
بائیڈن ریاض کی راہ میں
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریاض کے بارے میں واشنگٹن
جون
زیاد النخالہ اور سید حسن نصر اللہ کے درمیان گفتگو مین کیا ہوا؟
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:لبنان کے مزاحمتی ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ
فروری
وفاقی وزیر خزانہ کا جون تک پانڈا بانڈز جاری کرنے کا اعلان
?️ 19 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رواں برس
جنوری
اسلام آباد: 24 نومبر کے 2 مقدمات میں 32 ملزمان ڈسچارج
?️ 14 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 24
دسمبر
افغانستان میں برطانیہ کے جنگی جرائم
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:ٹائمز اخبار میں مضامین کی اشاعت کے بعد انگلینڈ میں ملک
اکتوبر
صیہونی ریاست سنگین اسٹریٹجک بحران کا شکار؛برطانوی اخبار کی زبانی
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی اخبار نے اسرائیل کی اسٹریٹجک شکستوں کا تجزیہ کرتے
اکتوبر
کشنر اور وائٹیکر کا غزہ میں نسل کشی سے انکار
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: جیرڈ کوشنر، ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد، جنہیں
اکتوبر