🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اپنی خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاک ایران جغرافیائی قربت، مشترکہ تاریخ اور باہمی افہام و تفہیم کے حوالے سے تاریخی تعلقات کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے تجارت، توانائی، بجلی اور دونوں ممالک کے آپس کے روابط سمیت باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی حکومت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مشترکہ اقتصادی کمیشن (جے ای سی) کے اجلاس کے جلد منعقد ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ سرحدی علاقے میں بارڈر سسٹینینس مارکیٹس جلد فعال ہو جائیں گی۔
شہباز شریف نے صوبہ بلوچستان میں جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مدد کے لیے بروقت مدد اور طیارے پاکستان کو دینے پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ہر سال زائرین کے دورے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایران کے تعاون کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے عوام سے عوام کے تبادلوں کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جموں و کشمیر کے تنازع پر ایران کی جانب سے خاص طور پر ایران کے سپریم لیڈر کی مستقل حمایت کو سراہا۔ صدر رئیسی نے عید کی مبارکباد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تجارت کو مزید تیز کرنے باالخصوص مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی میں ایرانی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو پاکستان کے دورے کی پرزور دعوت دی۔ صدر رئیسی نے بھی وزیراعظم کو جلد از جلد ایران کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کا صیہونی حکومت کو نیا انتباہ
🗓️ 29 اگست 2022سچ خبریں: لبنانی استقامتی تنظیم نے ایک نئی ویڈیو شائع کی ہے
اگست
واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں جو میسجنگ پلیٹ فارم کے استعمال کو بدل دے گی
🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
دسمبر
اسرائیل جارحیت بند کرے تو معاہدہ ہو سکتا ہے: قطر
🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ
مئی
عثمان بزدار سے متعلق کہیں نہ کہیں غلط فہمیاں ہیں:فردوس عاشق
🗓️ 20 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا
مئی
متنازع ٹوئٹ: ایف آئی اے کو بیرسٹر گوہر، رؤف حسن کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا
🗓️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے
جون
ایران اور پاکستان سے افغانیوں کا پہلا گروپ حج کے لئے روانہ
🗓️ 16 جون 2023سچ خبریں:ایران اور پاکستان میں موجود افغان تارکین وطن کی ایک بڑی
جون
فیصل ایدھی فلسطین جائیں گئے
🗓️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن
مئی
بھارتی اینکر نے مودی کا اصلی چہرہ دیکھا دیا: چوہدری محمد سرور
🗓️ 17 جنوری 2021بھارتی اینکر نے مودی کا اصلی چہرہ دیکھا دیا: چوہدری محمد سرور
جنوری