وزیراعظم نے گورنر پنجاب،عثمان بزدار اور میاں محمود الرشید کو پنجاب کی صورتحال پر مشورت کے لیے اسلام آباد بلا لیا

?️

لاہور (سچ خبریں)  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے پنجاب کی سیاست پر اہم فیصلے کا امکان ہے جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب ، عثمان بزدار اور سینیئر پارٹی رہنما میاں محمود الرشید کو اسلام آباد بلا لیا ۔

میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء میاں محمود الرشید کو اسلام آباد طلب کیا ہے۔

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور تینوں رہنماؤں کی ملاقات میں پنجاب کے سیاسی بحران میں ممکنہ آپشنزپرمشاورت ہوگی ، ملاقات میں میاں محمودالرشید پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق نمبر گیم کے بارے میں بریف کریں گے جب کہ نئے گورنرپنجاب عمر سرفراز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں آئندہ کےلائحہ عمل سے متعلق رہنمائی لیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے کل صبح ہی چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کیا تھا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں شامل عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کیا گیا اور کل شام کے وقت عمر سرفراز چیمہ نے بطور گورنرپنجاب حلف اٹھا یا ، چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے عمر سرفرازچیمہ سے حلف لیا ، گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

دوسری طرف گزشتہ روز ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کے بعد 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ، نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے بلائے گئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور اجلاس کے شروع ہوتے ہی اسمبلی مچھلی بازار بن گیا جس کی بناء پر ایوان میں ہونے والی شدید بدنظمی کے بعد اسپیکر اسمبلی نے اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا ۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ کا فلسطین کے خلاف خطرناک منصوبہ

?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی امن منصوبے کے تحت سامنے آنے والا ٹونی بلر پلان

سانپ بھی ماریں گےاور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹنے دیں گے: شوکت ترین

?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ایک

جینان حسین کو کون سے واقعہ نے بہت زیادہ متاثر کیا؟

?️ 15 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکارہ جینان حسین نے بتایا کہ میری

سیاسی جمود سے بچتے ہوئے نئی حکومت کی تشکیل میں کلیدی کردار 

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: مسرور بارزانی، عراقی کردستان کے علاقائی حکومت کے وزیر اعظم نے

ملک عبداللہ ائربیس کے کمانڈر پر کیا گذری

?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ ایئر

لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا کا حالیہ بیان، کشمیریوں کو مجرم قرار دینے کی دانستہ کوشش ہے

?️ 18 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے مقرر کردہ لیفٹیننٹ

ٹرمپ کرسمس سے پہلے غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کریں گے:امریکی اخبار

?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نیا عیسوی سال

ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں: اردن

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اتوار کے روز اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے