?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مضبوط پارٹی امیدوار ڈھونڈنے کے لئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے پارٹی کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کردی کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تمام ریجن کے صدورسے بھی مشاورت کرسکے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے بلدیاتی انتخابات کیلئے مضبوط پارٹی امیدوار ڈھونڈنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس میں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی ،عامر کیانی اور وزیر بلدیات میاں محمود الرشید شامل ہیں۔
کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تمام ریجن کے صدورسے بھی مشاورت کرسکے گی، کمیٹی پنجاب میں میئرز اور ضلع کونسل کے چیئرمینوں کیلئے پارٹی کے مضبوط امیدوار تلاش کرے گی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے مضبوط پارٹی امیدواروں کے حوالے سے کام کرے گی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائے اور بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کے لیے قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔ علاوہ ازیں عمران خان نے امیدواروں کے انتخاب، پارٹی ٹکٹس کی تقسیم اور ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کیلئے تجاویز تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
مشہور خبریں۔
اپنے مسائل حل کرؤ؛روس کا مغربی ممالک سے خطاب
?️ 29 جنوری 2021سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ممالک
جنوری
وزیر اعظم کی اتحادیوں سے ملاقاتیں، نگران حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال
?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اپنے پرانے
جولائی
سابق گورنر سندھ کا اہم اعلان
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے جلد پاکستان
جولائی
اسرائیل تباہی کی راہ پر گامزن:عطوان
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:عطوان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونیوں
جنوری
یورپی یونین کو اسرائیل کے ساتھ کیا کرنا چاہیے؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسپین کی سماجی حقوق کی وزیر نے ایک ویڈیو پیغام
اکتوبر
9 مئی کیسز: عمران خان کی درخواست ضمانت، پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر عدالت کا اظہار برہمی
?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) نو مئی پرتشدد واقعات کے مقدمات میں بانی پی
جنوری
امریکی عوام کی اکثریت غزہ میں جنگ بندی کی حامی؛ تازہ سروے
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے حالیہ سروے کے نتائج کے مطابق
جنوری
صیہونیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان فلسطینی شہید
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: آج بدھ کی صبح ایک اور فلسطینی نوجوان کو مغربی
مئی