وزیراعظم نے سندھ میں بڑھتے جرائم کا نوٹس لے لیا

افغانستان میں امن کے شراکت دار بننے کے لئے تیار ہیں: وزیر اعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں بڑھتے جرائم اور امن وامان کی صورتحال کا نوٹس لے لیا، انہوں نے وزیرداخلہ کو فوری سندھ جانے اور رینجرز کے ساتھ مل کر حکمت بنانے کی ہدایت کی ہے۔ سندھ میں لاقانیت جنم لے رہی ہے، پولیس ڈلیور نہیں کرپا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر پلاننگ اسد عمر سے سندھ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، دونوں اکابرین نے وزیراعظم کو سندھ کی انتظامی بدانتظامی، خصوصاً امن و امان اور بڑھتے ہوئے جرائم پر اپنی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔

ان معلومات پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ کا دورہ کریں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مل کراس صورتحال پر حکمت عملی طے کریں۔وزیر داخلہ اس دورے کے بعد اپنی رپورٹ وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گے۔ اسی طرح وزیراعظم نے مجھے ابھی ہدایت کی ہے کہ آپ سندھ جائیں۔وزیراعظم نے کہا آپ رینجرز کے ساتھ میٹنگ کریں۔

سندھ میں لاقانیت جنم لے رہی ہے، پولیس ڈلیور نہیں کرپارہی۔وزیراعظم نے کہا وہاں کی صورتحال پر فوری رپورٹ کریں، میں کسی بھی لمحے سندھ جاسکتا ہوں۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار سے رابطہ قائم کررہا ہوں۔گورنر سندھ اور اسد عمر نے کہا کہ سندھ کے حالات خراب ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔

تحریک لبیک کی پابندی ختم کرنے کی درخواست جائزہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ مسئلہ کشمیر پر ہونیوالی پیشرفت پر بھی وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔  وفاقی کابینہ نے پاکستان ٹیلی وژن کے نئے بورڈ کی منظوری بھی دی، سیکرٹری اطلاعات چیئرپرسن ہوں گی۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن کا فلسطینی بچوں کے خون سے کھلواڑ

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:2020 کے صدارتی انتخابی مہم میں، امریکی صدر جو بائیڈن نے

بیانیے کے ذریعے انتخابات سے پہلے ہی اداروں کو متنازع بنایا جا رہا ہے، راجا پرویز اشرف

?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز

امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم کی خبر جھوٹی نکلی

?️ 8 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلے سمیت ممبئی

اس الیکشن کے بعد آپ کو ووٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے: ٹرمپ

?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: سابق صدر اور 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ

وفاقی کابینہ کی سیالکوٹ واقعے کی مذمت، سخت کارروائی کا مطالبہ

?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے

روس نے 43 کینیڈینوں پر پابندی لگا دی

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:   روس نے پیر 27 جون کو 43 کینیڈینوں پر پابندیاں

چیان‌وِن، امریکہ کے چیٹ جی پی ٹی کا نیا چینی حریف

?️ 17 نومبر 2025 چیان‌وِن، امریکہ کے چیٹ جی پی ٹی کا نیا چینی حریف

تین ارب ڈالر مالیت کے میزائل کویت روانہ

?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں:  جمہوریہ اور جمہوری حکومتوں میں خلیج فارس کے جنوبی ساحلوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے