وزیراعظم نے بلوچستان میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی

خانیوال سانحہ: وزیر اعظم کی ذمہ داروں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) بلوچستان میں نارش اور برفباری سے کئی اضلاع میں کافی نقصان ہوا ہے اور مواصلاتی نظام بالکل درہم برہم ہو گیا ہے  تاہم  وزیر اعظم عمران خان  نے بلوچستان میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو متاثرین کو امداد پہنچانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی ، رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان سے طلب کی گئی ہے۔ وزیر اعظم  نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو متاثرین کو امداد پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے۔

خیال رہے بلوچستان میں بارش اور برفباری سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال سے نظام زندگی مفلوج ہے۔ بلوچستان میں شدید بارشوں اور برف باری کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پر پاک فوج اور نیوی بھی ضلعی انتظامیہ کی مدد میں پیش پیش ہے۔

متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور نیوی کا ریلیف آپریشن جاری ہے، جس میں خوراک، پینے کا پانی اوردیگرضروریات زندگی کا سامان فراہم کیا جارہا ہے، بارش اور برفباری اور سیلابی صورتحال سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر دفاع کا عمران خان کو گرفتار کرنے کا عندیہ

🗓️ 15 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے چئیرمین پی

بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کی وجوہات کیا ہیں؟

🗓️ 13 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں سیاسی پیش رفت اب بھی عالمی خبروں

حکومت کو افغان شہری کی شہریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم

🗓️ 15 اکتوبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو حکم دیا ہے

صیہونیوں کے خلاف فائرنگ کے واقعات؛20 فلسطینی گرفتار

🗓️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:القدس بٹالینز (فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کی عسکری شاخ) سے وابستہ

100 گنڈے اور 100 چھتر اب عمران صاحب کا مقدر ہے:مریم اورنگزیب

🗓️ 24 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے

تل ابیب کے خلاف ایران کے تباہ کن حملوں کے پانچ مقاصد کیا تھے؟

🗓️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک عراقی مصنف اور علاقائی مسائل کے تجزیہ کار احمد عبد

صیہونیوں کی لبنان پر زمینی حملے کی دھمکیاں

🗓️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر لبنان کی سرزمین پر

بائیڈن کا دورۂ یورپ ؛روس سے متعدد امریکی سفارت کاروں کا خارجہ

🗓️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کے خلاف روس کا فوجی آپریشن 29ویں روز میں داخل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے