وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نو کردی، وزیرخزانہ چیئرمین مقرر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی تشکیلِ نو کردی ہے جس کا باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ واپس لے لیا اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو چیئرمین ای سی سی مقرر کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی اراکین میں وزیر اقتصادی امور، وزیر تجارت، وزیر توانائی، وزیر پیٹرولیم اور وزیر منصوبہ بندی شامل ہوں گے۔

قبل ازیں ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کی 7 کمیٹیوں کی تشکیل کے اعلان کے صرف ایک روز بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم بطور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او سی) برقرار رہیں گے، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے یہ فیصلہ گزشتہ روز ایک اجلاس میں کیا۔

کابینہ کے ایک سینیئر رکن نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے ’ڈان‘ کو بتایا کہ وزیراعظم کو خدشہ تھا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول اور مصروفیات کی وجہ سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت نہیں کر سکیں گے۔

قبل ازیں جمعہ کو وزیر اعظم نے 7 کمیٹیاں تشکیل دی تھیں اور سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین ہوں گے، یاد رہے کہ ماضی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت وزیر خزانہ کرتے تھے۔

رکن کابینہ نے کہا کہ وزیراعظم دونوں کمیٹیوں کے امور کی نگرانی کریں گے اور جب بھی ان کی رضامندی یا حکم کی ضرورت ہوگی تو وہ کمیٹی اراکین کی رہنمائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پچھلی حکومت کے دوران اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے بھی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی سربراہی کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اب وزرائے خزانہ، اقتصادی امور، تجارت، بجلی، پیٹرولیم اور منصوبہ بندی و ترقی کے وزرا پر مشتمل ہوگی، اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

کرپشن کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

?️ 11 دسمبر 2021میانوالی(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بات چیت

ٹیکس نہ دینے کی صورت میں جیل جانا ہوگا

?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ

آئرن ڈوم اور اسرائیل کی ہوا بازی کی صنعت تباہی کے دہانے پر

?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں:  آج اسرائیلی ایوی ایشن کمپنی کو اپنی بقا کے لیے

فرانس کے اسلام دشمنانہ مؤقف پر تنقید مہنگی پڑ گئی،پیرس میں پاکستانی سفیر کی طلبی

?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:پیرس کی اسلام دشمنی کے خلاف پاکستانی صدر کے احتجاج کے

اسرائیل اپنے اتحادیوں پر سکیورٹی بوجھ بن گیا ہے: عطوان

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:عطوان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی

اسکولوں  میں موسم سرما کے حوالے سے تعطیلات کا فیصلہ کل ہوگا

?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا حتمی

ہم مذاکرات میں اپنی تمام سابقہ شرائط پر پابند ہیں: فلسطینی مزاحمت

?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے ترجمان محمد الحاج موسیٰ

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سمیت 2 ہزار سے زائد مقدمات آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر

?️ 16 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے