وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت بنانے کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیےکمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور دیگر سیاسی معاملات کی نگرانی کے لیے وفاقی وزیر احسن اقبال، مشیر رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی آزادکشمیر میں حکومت سازی اور دیگر سیاسی معاملات کو دیکھے گی اور اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا پیپلز پارٹی کے پاس حکومت بنانے کےلیے نمبرز پورے ہیں؟

ذرائع کے مطابق کمیٹی پیپلزپارٹی کی جانب سے آزاد کشمیرمیں حکومت سازی سے متعلق اموردیکھے گی، کمیٹی تمام تر صورتحال پر وزیراعظم کو بریف کرے گی۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی نےگذشتہ روزآزاد کشمیرمیں حکومت بنانےکا اعلان کیا تھا۔

پیپلزپارٹی نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کیا تھا کہ آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی اور آزاد کشمیر میں حکمرانی اور پارٹی کے کردار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور اور دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔

اس سے پہلے اجلاس کا پہلا سیشن چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں موجودہ وزیراعظم انوارالحق کو عہدے سے ہٹانے اور نئی حکومت بنانے سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی نے ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا، صدر زرداری نے آزادکشمیر میں حکومت بنانےکی منظوری دے دی ۔

صدر پی پی آزاد کشمیر چوہدری یاسین نے واضح کیا کہ وزیراعظم کون بنےگا، فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

قبل ازیں، پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

طوفان الاقصیٰ میں حزب اللہ کا کردار

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کو بھی دیگر مزاحمتی قوتوں کی طرح فلسطینی

سید حسن نصر اللہ کی ذہانت زبانزد حاص وعام

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے آپریشنز برانچ کے سابق سربراہ اسرائیل

بجلی کی قیمت میں پھر سے  اضافے کا امکان

?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)ملک بھر میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے

الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا

?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے نئی

تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات: امریکی میڈیا

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین میں موجود داخلی بحرانوں

وزیر اعظم نے بھارتی فیلم کی کلیپ شیئر کر کے ڈیلیٹ کیوں کی

?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر

مولانا فضل الرحمٰن 5 سال کیلئے بلامقابلہ جے یو آئی (ف)کے امیر منتخب

?️ 29 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) مولانا فضل الرحمٰن 5 سال کےلیے بلامقابلہ ایک بار

شہباز گل نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 12 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے