?️
اسلام اباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کے لئے اور ووٹوں کے خرید و فروش کے خاتمے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے انہوں اسپیکر سےفوری طور پر بین الجماعتی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کردی۔
اسد قیصر کو لکھے گئے خط میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ رواں ماہ ہونے والے سینیٹ انتخابات میں ووٹ خریدے گئے اور واضح ہوا کہ ووٹوں کی خریداری کی لعنت صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہر سطح پر صاف و شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کیا اور سینیٹ انتخابات سے قبل بھی یہی بات کی، ان کی جماعت نے شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے اوپن بیلٹ کا مطالبہ کیا کیونکہ ووٹوں کی خریداری کی بڑی منڈی بننے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات بدنام ہوئے۔
عمران خان نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ حکومت نے اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں بل متعارف کروایا اور سپریم کورٹ سے رائے طلب کی، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو صاف و شفاف انتخابات یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ ووٹ ہمیشہ خفیہ نہیں رہ سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاہم بدقسمتی سے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی توجہ نہ دی اور سینیٹ انتخابات کے صاف و شفاف انعقاد میں ناکام رہا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ الیکٹورل نظام پر، جس میں ووٹ خریدنے کے لیے بےتحاشہ پیسے خرچ کیے جاتے ہیں، ہر انتخاب کے بعد تنقید کی جاتی ہے اور ہارنے والے دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس رجحان نے پاکستان میں تمام انتخابات کی ساکھ کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے جس سے ہمارے پورے جمہوری عمل پر شک کے بادل چھا رہے ہیں اور ہمارا پارلیمانی نظام متاثر ہورہا ہے۔
انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ فوری طور پر بین الجماعتی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے جو ان اصلاحات پر بات کرے اور اتفاق رائے قائم کرے کہ ٹیکنالوجی کا استعمال اور الیکٹرونک ووٹنگ مشینز سمیت بہترین پریکٹسز کو متعاف کروایا جائے جس سے ہمارا الیکٹرول نظام اور جمہوریت مضبوط ہو۔
عمران خان نے تجویز دی کہ اس معاملے پر اتفاق رائے کے لیے وقت بھی مقرر کیا جائے تاکہ اگلے عام انتخابات سے قبل یہ اصلاحات نافذ العمل کی جاسکیں۔


مشہور خبریں۔
احسن اقبال پاکستان اولمپکس کے سربراہ پر برس پڑے ‘مزید تذلیل قابل قبول نہیں’
?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایشین گیمز میں
اکتوبر
ٹرمپ کو عدالتی ریلیف
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی جج نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ
ستمبر
کرپشن کے سال؛ امریکہ میں ایک ریاست کے پراسیکیوٹر کے بے مثال مقدمے کا آغاز
?️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: ٹیکساس کے ریپبلکن اٹارنی جنرل، جنہیں حال ہی میں بدعنوانی
ستمبر
بلاول بھٹو کی فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
?️ 1 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
اپریل
حلب میں منہدم عمارتیں اور زلزلہ سے بچاؤ کرنے والوں کی محنت
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر ماحولیات مرات کورم نے اعلان کیا کہ غازی
فروری
ایران کے خلاف جنگ کے اثرات نصف صدی میں غیر معمولی:عرب اخبار
?️ 5 اپریل 2026سچ خبریں:عرب اخبار الشرق الاوسط کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی ایران
اپریل
ایک ارب ڈالر سے زائد کے صیہونی ملٹری انٹیلی جنس آلات عرب ممالک کو فروخت
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:ایک صیہونی میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں تین ممالک بحرین،
فروری
امریکی سیاست خونی جنگوں سے جڑی ہوئی ہے:روسی عہدہ دار
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:روس کی سلامتی کونسل کے وائس چیئرمین نے اعلان کیا کہ
جولائی