?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلئے اہم ہدایات دیدیں، پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہم پیش رفت،وزیراعظم نے پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کاٹاسک دیدیا، پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نجکاری کمیشن کو وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ملنے والی ہدایات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری قبل ازوقت کی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ائیر لائن (پی آئی اے )کی نجکاری جون سے قبل کی جائے۔
آئی ایم ایف کے مطالبے پر وزیراعظم شہبازشریف نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے وزارت خزانہ، وزارت نجکاری اور پی آئی اے حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔یاد رہے کہ قبل ازیں قومی ائیر لائن (پی آئی اے)کی برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے برطانوی سیفٹی کمیٹی نے اجلاس 12مارچ کو طلب کیا تھا۔ برطانوی سیفٹی کمیٹی کی منظوری سے پاکستانی پروازوں پرجولائی2020 سے عائد پابندی ختم ہوجائیگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی سیفٹی کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا جائزہ لیا جائے گا۔برطانوی سول ایوی ایشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی کی ٹیم پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن کے حالیہ آڈٹ کی رپورٹ اجلاس میں پیش کرے گی۔ برطانوی سیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے اورایئربلیو کی پروازوں کی بحالی کا جائزہ لے گی۔ برطانوی ایوی ایشن اورمحکمہ ٹرانسپورٹ نے پاکستان کے دورے کے دوران پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کا آڈٹ مکمل کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کے کواڈ کاپٹر کو فلسطینی مزاحمت کاروں نے کیسے شکار کیا ؟
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: الاقصی شہداء بٹالین نے بھی سرایا القدس کے تعاون سے
دسمبر
1 ٹریلین $ انفراسٹرکچر پلان کے تحت بائیڈن کے دستخط
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے تنازع کے بعد کانگریس میں امریکی
نومبر
ترکی وزیر خارجہ کا شام کا دورہ اور جولانی سے ملاقات
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان آج دمشق کا دورہ
اگست
صیہونی انتہاپسند وزیر کا غزہ جنگ کے بارے میں شرانگیز بیان
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر ایتمار بن گویر نے ایک بار پھر غزہ
مئی
ٹرمپ کو عدالتی ریلیف
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی جج نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ
ستمبر
صہیونی فوجی یونٹ 8200 کے کمانڈر کے مستعفی ہونے کی خبریں
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے صہیونی فوج کے 8200
ستمبر
جرمنی میں فلسطین کے معاملے پر عوام اور حکومت کے درمیان گہرا اختلاف
?️ 10 اگست 2025جرمنی میں فلسطین کے معاملے پر عوام اور حکومت کے درمیان گہرا
اگست
فواد چوہدری کا نعمان نیاز اور شعیب اختر کی صلح پر ردعمل
?️ 13 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات برائے نشریات فواد چوہدری نے سابق
نومبر