?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سرمایہ کاری، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے 12 جنوری کو دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 12 سے 13 جنوری تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ تیسرا دورہ ہوگا، جس میں کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم دورے کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات آگے بڑھانے اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
دونوں ممالک کے سربراہان باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم، نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس دورے میں وزیراعظم اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے 17 لاکھ شہری روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں جو گزشتہ 5 دہائیوں سے وہاں پر کامیابی کے ساتھ ساتھ دونوں برادر ممالک کی ترقی، خوش حالی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ روایات، تاریخ اور ورثے پر مبنی قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اعلیٰ سطح کے دورے باہمی تعلقات کی اہم خصوصیت ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بھی متحدہ عرب امارات دورہ کر چکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبرایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے قصر الشاتی میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
مشہور خبریں۔
سید نصراللہ کی شہادت نے اسرائیل کی تباہی کو قریب کر دیا: بحرینی علماء
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: بحرین کے علمائے کرام نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
ستمبر
ہم نے شام میں داعش کے سربراہ کو مار ڈالا: اردوغان
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اتوار کی شام اعلان
مئی
امریکی سفارتخانہ یروشلم میں برقرار رکھنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے: حماس
?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:حماس نے امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس میں باقی رکھنے
فروری
فوج سے نیچرل کوآرڈی نیشن ہے، ہم دونوں مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں۔فواد چوہدری
?️ 5 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی
ستمبر
نیتن یاہو کا غزہ میں حملے تیز کرنے کا حکم!
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نے اس حکومت کے فوجی اور سکیورٹی اداروں کو
مئی
امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا الارم بج گیا
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے کانگریس کے اسپیکر کیون میکارتھی
ستمبر
اپوزیشن کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی: عثمان بزدار
?️ 1 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن سیاست
نومبر
پہلگام فائرنگ میں 28 سیاح ہلاک، پاکستان کا واقعے پر تشویش کا اظہار
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مشہور
اپریل