وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر کے درمیان ملاقات طے

شہبازشریف پیوٹن

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان اگلے ہفتے ملاقات طے ہوگئی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات سفارتی چینلز کے ذریعے طے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق چین میں شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کی سائیڈ لائن پر دونوں شخصیات کی ملاقات ہو گی، پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کا فروغ ایجنڈے میں شامل ہے، خطے کی سلامتی کے امور اور عالمی معاملات پر مشاورت کی جائیگی-

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی شیڈول ہوگئی ہے، اس کے علاوہ ترک صدر اردگان،آذربائیحان کے صدر الہام علیوف اور دیگر سے بھی ملاقاتوں کا شیڈول طے ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکت کیلئے 30 اگست کو چین پہنچیں گے۔

مشہور خبریں۔

ہم صرف مشاورتی اجلاس کیلئے لاہور جا رہے ہیں کوئی جلسہ یا احتجاج نہیں کر رہے ، بیرسٹرگوہر

?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا

صہیونی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے:جہاد اسلامی

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے

پاکستان اور فسلطین کے درمیان صحت کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا سلسلہ جاری

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: تل آویو کے سابق فوجی افسر اور صیہونی ریژیم کے ڈیموکریٹک

اسرائیل سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند رہے:چین

?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں چین کے سفیر اور مستقل نمائندے ژانگ جون

امریکی طیارہ شکن نظام یوکرین بھیجے جاتے ہیں

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:   امریکی فوج نے ریتھیون کے میزائل اینڈ ڈیفنس ڈویژن کو

متاثرین کی تعداد 4,000 سے تجاوز کرگئی / بے گھر ہونے والے 5,300,000 شامی

?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:غیر سرکاری ذرائع نے شام میں آنے والے 7.7 شدت کے

مصر میں عوامی بائیکاٹ نے اسرائیل نواز کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کر دی

?️ 8 ستمبر 2025مصر میں عوامی بائیکاٹ نے اسرائیل نواز کمپنیوں کی اجارہ داری ختم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے