🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ضلع بلوچ سدھنوتی اور پلندری کی عوام کیلئے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے بلوچ سدھنوتی، تراڑکھل اور راولاکوٹ کا دورہ کیا۔ پاکستان کشمیریوں کا واحد وکیل ہے
بلوچ میں تحریک انصاف کا تاریخی پاور شو، جلسہ گاہ آمد پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا تاریخی استقبال کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سدھنوتی کے لوگوں کی طرف سے والہانہ استقبال پر انکا ممنون و مشکور ہوں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے کہا کہ ہم پاکستان کی بنیادی اکائی ہیں، پاکستان کشمیریوں کا واحد وکیل ہے، سدھنوتی کے شہداء اور غازیوں کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا بلوچ اسٹیڈیم کے لیے 10 کروڑ روپے دینے کا اعلان. وزیراعظم آزاد کشمیر نے بلوچ سدھنوتی اور پلندری کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
تنویر الیاس نے بلوچ اسٹیڈیم کے لیے 10 کروڑ روپے دینے اور بلوچ گرلز ڈگری کالج کو پوسٹ گریجویٹ کالج اپگریڈ کرنے اور بوائز ڈگری کالج میں 4 پوسٹ گریجویٹ مضامین شروع کروانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہنرمند بنانے کے لیے بلوچ میں ٹیوٹا کا ادارہ قائم کیا جائے گا اور بلوچ کی 200 خواتین کو ٹیوٹا میں بھرتی کیا جائے گا۔
بلوچ میں 150 کنال سرکاری اراضی سمال انڈسٹری کیلیے مختص کرنے کا اعلان. وزیراعظم آزاد کشمیر نے بلوچ میں 150 کنال سرکاری اراضی سمال انڈسٹری کیلیے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تنویر الیاس نے بلوچ انتظامیہ اور محکمہ خوراک کو آٹے کی ترسیل یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔
بلوچ میں سیاحت کے فروغ کیلئے 25 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کا اعلان. انہوں نے بلوچ میں سیاحت کے فروغ کے لیے 25 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ہے اور تحصیل اسپتال کے قیام، گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کی منظوری بھی دے دی ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے مستقبل میں بلوچ میں شہداء کی فیملیز کے لیے اپارٹمنٹس اور شہداء کے نام پر لائبریری بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے مزید کہا کہ 29 ستمبر کو مظفرآباد میں عمران خان کا تاریخی جلسہ ہو گا۔
مشہور خبریں۔
اپوزیشن نے چیلنج کرنے سے قوانین کو پڑھا بھی نہیں
🗓️ 19 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ
نومبر
عراق کی جانب سے لبنان کی حمایت میں آیتالله سیستانی کے بیان کا اثر
🗓️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق کی جانب سے لبنان کی حمایت میں کیے جانے
ستمبر
ہم حزب اللہ کو شکست یا کمزور کرنے سے قاصر ہیں: اسرائیلی میڈیا
🗓️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جمعرات کے روز اعتراف
اکتوبر
غزہ کی جنگ کا اصلی مقصد کون ہے؟ UNRWAکی رپورٹ
🗓️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: UNRWA نے زور دیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ
مارچ
ویتنام کے صدر مستعفی
🗓️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: ویتنام کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ حکمران جماعت
مارچ
یمنیوں کے سامنے صہیونیوں کی ناکامی؛ موساد کی مدد حاصل کرنے کی کوشش
🗓️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت کے سابق وزیر جنگ آویگدور لیبرمین نے یمنی مزاحمت
جنوری
النصیرات کا جرم اور مغربی میڈیا کا دوہرا معیار
🗓️ 9 جون 2024سچ خبریں: المیادین نیوز سائٹ نے اپنے ایک مضمون میں النصیرات کیمپ
جون
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 776 اضافے سے 65 ہزار پر
🗓️ 3 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں آج تیزی کا رجحان ہے،
جنوری