?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں اپوزیشن ہارنے جارہی ہے جب کہ مریم نواز کے اندر دھرنا دینے کے لیے خواہش تڑپ رہی ہے لہٰذا مریم نواز اور اپوزیشن دھرنے کی تیاری جاری رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور بلاول بھٹو نے ابھی سے شور مچانا شروع کردیا ہے، یہ لوگ کبھی کبھار کشمیر چلے جاتے ہیں۔
بلاول بھٹو اور مریم نوازسمجھتے ہیں آزادکشمیر میں یہ مقبول ہیں۔ آزاد کشمیر میں آج بھی عمران خان ہی مقبول ہیں اور ان کی حکومت ہوگی۔ شیخ رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر میں رینجرز اور ایف سی کے 7 ہزار 200 جوان تعینات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پاک فوج بھی ضرورت پڑنے پر تیار ہوگی تاہم پولنگ دفتر میں فوج تعینات نہیں کی جارہی۔
انہوں نے کہا کہ سول اداروں کے ساتھ آرمی بھی فری اور فیئر الیکشن کروانے میں کردار ادا کرے گی جب کہ ہم سب کہتے ہیں الیکشن میں فوج نہ ہو لیکن اگر فوج پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑی نہ ہو تو ہارنے والے ایجنٹ ڈبے اٹھا کرلے جائیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے تاہم بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، فیٹف میں بھی بھارت نے پاکستان کے لیے مسائل پیدا کیے، بھارت کے لوگ پکڑے گئے ہیں جو ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے تھے تاہم پاک فوج اور اداروں نے بھارت کی سازشوں کو ناکام بنایا۔
مریم نواز کی دھرنا دینے کی خواہش ہے، وہ دھرنے کی پوری کوشش کریں۔ ہم آئین اور قانون کے مطابق اقدامات کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست نہیں آئی، مریم نواز اور شہبازشریف کی جانب سے بھی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست نہیں آئی جب کہ ٹی ایل پی کے مستقبل کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔


مشہور خبریں۔
ہم یورپی یونین میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں: کیف
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین میں یوکرین کی رکنیت کے مشکل عمل اور وسیع
ستمبر
پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز سے قبل شدید مخالفت
?️ 23 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول پاکستانی اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کی
ستمبر
بھارت کبھی پانی روک کر اور کبھی چھوڑ کر دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا کررہا ہے۔ مصدق ملک
?️ 11 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات مصدق
جون
امارات غزہ میں جنگ بندی کی کوشش میں
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:پیر کی شام کو ہونے والے اجلاس میں اقوام متحدہ کی
اکتوبر
کیا صیہونی غزہ والوں کو نقل مکانی پر مجبور کر سکیں گے؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر خزانہ نے غزہ کے باشندوں کے خلاف اپنے
جنوری
کورونا وائرس نے 13 کروڑ سے زائد افراد کو متاثر کردیا، 28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے
?️ 5 اپریل 2021جنیوا (سچ خبریں) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں شدید قہر مچا
اپریل
عراق میں5داعشی تکفیری دہشت گرد گرفتار
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل شہر میں انسداد دہشت گردی کاروائی
فروری
امریکی فوجی قافلے عرعر کراسنگ پر دیکھے گئے
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بغداد میں المیادین نیٹ ورک کے دفتر کے منیجر نے
اگست