🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی، اگست میں ہماری حکومت کے3 سال مکمل ہو جائیں گے تحریک انصاف اگلا الیکشن بھی جیت سکتی ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن نے ڈی جی آئی ایس آئی کی بریفنگ کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اگلی حکومت بھی بنائیں گے۔
اپوزیشن نے وزیراعظم کی عدم موجودگی پر کوئی بات نہیں کی،تمام معاملات سے متعلق وزیراعظم کو پہلے بریفنگ دی گئی تھی اپوزیشن کو سمجھ آچکی ہے کہ اگلے 2 سال عمران خان کے ہیں۔
جے یوآئی کے لوگوں نے عمران خان کی تقریر پر ڈیسک بجائے تھے، جو بھی منتخب حکومت ہوگی فوج اس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگست میں ہماری حکومت کے3 سال مکمل ہو جائیں گے، عمران خان کو الیکشن کی طرف جاتا ہوا نہیں دیکھ رہا، عمران خان اگلا الیکشن بھی جیت سکتا ہے، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی، کشمیر کے الیکشن میں نظر آرہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خوش قسمتی ہےکہ انہیں ایسی تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ہے۔ اپوزیشن میں کوئی جان نہیں ہے۔ یہ سب جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیدوار ہیں۔ پی ٹی آئی نے سندھ میں صحیح ٹکٹس نہیں دیے تھے۔ میرا تو عام آدمی سے تعلق ہے، تسلیم کرتا ہوں کہ لوڈشیڈنگ ہونا حکومتی کوتاہی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے کراچی میں بھارتی ایجنسی را کا گروہ پکڑا ہے۔ پنجاب پولیس کی کارکردگی کافی بہتر ہوئی ہے۔ پاکستان کے سارے بارڈرز کا میں نے دورہ کیا ہے۔ تورخم اور چمن بارڈ ر کو الیکٹرانک بارڈ بنانے جارہے ہیں۔ ایران بارڈر پر44 فیصد تک باڑ لگا چکے ہیں، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے26 نکات پرعملدرآمد کیا۔
مشہور خبریں۔
مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا احساس ہے:وزیر اعظم
🗓️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی
دسمبر
فلسطینی اتھارٹی اور صیہونیوں کے درمیان کشیدگی
🗓️ 14 نومبر 2022سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کی تشکیل سے
نومبر
اسرائیل میں مہنگائی عروج پر
🗓️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: یہ وہ بیانیہ ہے جسے عبرانی زبان کا میڈیا غزہ
دسمبر
امریکی ڈالر عالمی تجارتی جنگوں کے لیے ایک ہتھیار
🗓️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کے روز اس
نومبر
شمالی غزہ میں صیہونی مظالم کے 100 دن کے ہولناک اعدادوشمار
🗓️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں سرکاری انفارمیشن آفس نے شمالی غزہ
جنوری
فلسطینی خواتین کے خلاف تشدد میں اضافے پر اقوام متحدہ کی تشویش کا اظہار
🗓️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی
مارچ
امریکہ میں بچوں اور نسلی اقلیتوں میں بڑھتی ہوئی بھوک
🗓️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی حکومت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ 2020 میں
ستمبر
عالمی برادری حریت رہنمائوں اورکارکنوں کی رہائی کیلئے آواز بلند کرے ، حریت کانفرنس
🗓️ 10 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اکتوبر