اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو جہانگیر ترین سے رابطے کا مشورہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور (ق) لیگ اگر 14 سال بعد مل سکتی ہیں تو عمران خان اور جہانگیر ترین تو پرانے ساتھی ہیں، اپوزیشن کو ملاقاتوں اور گزارشات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور (ق) لیگ اگر 14 سال بعد مل سکتی ہیں تو عمران خان اور جہانگیر ترین تو پرانے ساتھی ہیں۔انہوں نے حزب اختلاف کی پارٹیوں کو پیغام دیا کہ ملاقاتوں اور گزارشات سے کچھ نہیں نکلتا، اپوزیشن کے پاس کوئی اشارہ نہیں ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد لاکر بھی پھنس جائیں گی اور بعد میں روئیں گی کہ فون کالز آگئیں۔دوسری جانب وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کا اپنا نکتہ نظر ہے، فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کو رسک کہنے والوں کو خود اعتماد نہیں ہے کہ کامیاب ہوں گے یا نہیں، جو عمران خان کی گاڑی سے اترے گا وہ زیرو ہوجائے گا۔
مشہور خبریں۔
پیجرز کا حملہ اور جدید جنگ میں ڈیٹرنس کی بنیادی تبدیلیاں
ستمبر
اسد عمر کی عوام سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل
جولائی
ضلع کرم میں جھڑپیں جاری، مزید 18 افراد جاں بحق، 30 زخمی
نومبر
داعش کا مغربی عراق میں آپریشن کا منصوبہ ناکام
جون
رواں سال میں سعودی عرب میں پھانسی کی سزائیں دگنی
نومبر
نفتالی بینیٹ کی وزارت عظمیٰ کے آخری دنوں میں ایران کے خلاف بیان بازی
جون
مارچ میں تجارتی خسارہ 56 فیصد بڑھ کر 2 ارب 17 کروڑ ڈالر ریکارڈ
اپریل
حماس کو تجویز کردہ جنگ بندی کے منصوبے میں اختلافات
جون