وزیر داخلہ نے نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے نواز شریف کی برطانیہ میں ویزہ توسیع درخواست مسترد ہونے پر ردعمل دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے، ان کا پاسپورٹ 16 فروری 2021 کو ایکسپائر ہو چکا۔
شیخ رشید احمد نے نواز شریف کو پیش کش کی ہے کہ اگر قائد ن لیگ پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں تو انہیں فوری پاسپورٹ فراہم کر دیا جائے گا، جبکہ پاکستان واپس آنے پر انہیں سیکورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔ لیکن واپس آنے کے بعد انہیں گرفتاری بھی دینا ہو گی۔ واضح رہے کہ علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔
برطانوی حکومت نے نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع کی درخواست کی تھی۔ قائد ن لیگ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چونکہ وہ بیمار ہیں، لہذا نہیں علاج مکمل ہونے تک برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دی جائے۔ اب جمعرات کے روز برطانوی حکومت کے متعلقہ ادارے نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کی ویزہ توسیع درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں چند روز کے اندر ملک چھوڑنے کی تلقین کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بھی نواز شریف کے پاس 2 آپشنز موجود ہیں۔ نواز شریف اب بھی برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع سے انکار کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کر سکتے ہیں۔ اگر یہ درخواست بھی مسترد ہو جائے تو پھر نواز شریف برطانوی حکومت کے فیصلے کیخلاف عدالت جا سکتے ہیں۔ اگر عدالت سے بھی ان کیخلاف فیصلہ آئے تو پھر انہیں ہر صورت برطانیہ چھوڑنا ہو گا۔
قانونی ماہرین کے مطابق برطانوی حکومت کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کے فیصلے آنے میں 3،4 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے، اس لیے اس عرصے کے دوران نواز شریف کو برطانیہ سے بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ حکومت پاکستان قائد ن لیگ نواز شریف کا پاسپورٹ پہلے ہی منسوخ کر چکی، اس لیے انہیں کسی دوسرے ملک کا سفر کرنے کیلئے بھی حکومت پاکستان کی اجازت درکار ہے۔ حکومت پاکستان کی اجازت کے بنا نواز شریف برطانیہ سے کسی دوسرے ملک نہیں جا سکتے۔

مشہور خبریں۔

نصراللہ نے پھر اپنا وعدہ نبھایا

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ علاقوں کی

چینی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

?️ 1 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

اسرائیل غزہ میں اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے سے بہت دور

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل ابھی تک

45 سال بعد بھی مصریوں کی ہم سے نفرت میں کمی نہیں آئی: صیہونی سیاسی تجزیہ نگار

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:ایک صیہونی سیاسی تجزیہ نگار نےصیہونی حکومت اور مصر کے درمیان

طوفان کی وجہ سے لندن کے ہوائی اڈے پر افراتفری

?️ 13 جون 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں پیر کے روز طوفان اور خراب موسمی حالات کے

اسرائیل کی غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی ہمت نہیں

?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:ٹائم میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی

ظلم سے نجات کیلئے قوم کو آسلام اباد کی طرف کال کیلئے تیار رہنا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

?️ 29 دسمبر 2024لوئر دیر: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا

کلوزڈ سرکٹ مقابلہ اور تجربہ؛ ترکی-متحدہ عرب امارات تعلقات کی بٹی ہوئی کہانی

?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: استنبول میں متحدہ عرب امارات کی انٹیلی جنس سروس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے