وزیر داخلہ نے بھی امریکی فوجی اڈے کی تردید کر دی

شیخ رشید

🗓️

کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے کسی کو کوئی ائیر بیس نہیں دی جا رہی ، عمران خان کی موجودگی میں کسی کو کوئی فوجی اڈا نہیں دیا جائے گا، افغانستان میں امریکا ، روس چین اور پاکستان متفقہ مکینزم رکھیں گے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے ایک لائن لینتھ پر کام کر رہے ہیں، کچے کے علاقے سے ڈاکوں کا خاتمہ کردیں گے، مراد علی شاہ سے ملاقات میں طے ہوا ہے کہ وفاق اور صوبہ مل کر ڈاکوؤں سے ملکرنمٹیں گے، سندھ حکومت کی صوابدید ہے جہاں چاہے رینجرز استعمال کرسکتے ہیں، سندھ پولیس کو جس طرح کے اسلحے کی ضرورت ہوگی ہم فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں بعض ایسے لوگ ہیں جن کی سیاسی دلچسپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے مسائل کے حوالے سے وزیراعظم کو رپورٹ دوں گا، سندھ میں پی ٹی آئی کو جو بھی تحفظات ہیں ان سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کروں گا، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے اور کوشش ہے کہ اگلے الیکشن میں بھی عمران خان کی حکومت آئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نہ کوئی گورنر راج ہے نہ وزیراعظم مرکز کی طرف سے سندھ میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بچپن سے اچھے تعلقات ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل نے ابراہیمی مزار کا انتظام فلسطینیوں کے اوقاف سے لے لیا

🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے

سوڈان کی حمایت کے لیے سعودی کا سیاسی اجلاس

🗓️ 15 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کل منگل کو اعلان کیا

سعودی عرب میں بے گناہ شہریوں کے وحشیانہ قتل عام کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج

🗓️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:آل سعود کی طرف سے آٹھ معصوم بچوں سمیت درجنوں شہریوں

نواز شریف کیلئے ’وی آئی پی پروٹوکول‘ پر پی ٹی آئی کی کڑی تنقید

🗓️ 22 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  نے سابق وزیراعظم و سربراہ مسلم

بیجنگ کے تفتیش کار چینی انجینئرز کے قتل کی تحقیقات کے لیے پاکستان پہنچ گئے

🗓️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: چینی معائنہ ٹیم پاکستان میں خودکش حملے کے دوران اس

پاک-بھارت مذاکرات میں عالمی طاقتوں کا اہم کردار

🗓️ 26 اپریل 2021(سچ خبریں) ایک عجیب و غریب مسئلہ ہے کہ جب بھی پاکستانی

خلیل الرحمٰن قمر کا ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ

🗓️ 28 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف فلم اور ڈراما ساز خلیل الرحمٰن نے سپر

فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

🗓️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے