وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے کو خوشخبری سنا دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو خوشخبری سنا دی ، ان کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کیلئے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کیلئے جوپروگرام ترتیب دیا گیا ہے اس کی تفصیلات ابھی میڈیا کو نہیں بتا سکتے اور ریلیف کی تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لے کر جائیں گے۔

یکم جولائی کو بجٹ حتمی شکل میں نافذ ہو جائے گا۔ یکم جولائی کے بعدبجٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔مقصد بجٹ پرعمل درآمد کیلئے زیادہ وقت دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے دئیے گئے تمام اہداف پورے لئے ہیں۔ پرامید ہیں کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ سازی کیلئے سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہوگئی ہیں۔

بجٹ تجاویز پر حکومت اور نجی شعبہ ملک کر کام کر رہا ہے۔ بجٹ کو اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے متعلقین کو بتا دیا جائے گا کہ کن تجاویز پر عمل درآمد ہو سکتا ہے جن تجاویز پر عمل درآمد نہ ہو سکا اسکی وجوہات متعلقہ شعبے کوبتا دی جائیں گی۔ تاجروں سے ٹیکس وصولی بہتر ہوئی ہے۔ تاجر دوست اسکیم کو تاجروں سے ٹیکس وصولی سےنہ جوڑا جائے۔ ٹیکس پالیسی شعبہ اس کیلنڈر سال میں وزارت خزانہ کے ماتحت کام شروع کر دے گا۔

ٹیکس دہندگان کیلئے ایسا فارم ترتیب دے رہے ہیں جو ہر فرد خود بھر سکے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 2 ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی۔ سیلابی نقصانات کے بحالی کے منصوبوں کیلئے 10 ارب ڈالر کی امداد کا وعدہ ہوا تھا۔انہوں نے کہا تھاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2022ء میں گلیشیئرز سے متعلق قرارداد منظور کی جس میں پاکستان کیلئے موسمیاتی تبدیلی اور آبادی 2 اہم ترین مسائل قرار دئیے گئے اور گلیشیئرز کے تحفظ کو قومی پالیسی میں مرکزی حیثیت دینے پر زور دیا گیا۔

موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں، پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کا تعاون چاہیے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلئے فنڈ کا نظام لائیں گے۔

مشہور خبریں۔

امریکی خارجہ پالیسی دنیا میں تناؤ کا باعث:روس

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ بیرون ملک امریکی

ایران امریکہ کا ازلی دشمن: امریکی جنرل

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںامریکی مسلح افواج کے سربراہ نے ایران اور دیگر تین ممالک

کیا افغانستان کے مستقبل میں خواتین کی شرکت ہوگی؟

?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی

اوپو کا چار کیمروں کا حامل ایکس 8 فون متعارف

?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی اوپو نے اپنی سیریز

غزہ کے حوالے سے یمن کا موقف تبدیل نہیں ہو گا

?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان اور یمن کی قومی مذاکراتی کمیٹی کے

روس اور یوکرین کو اب حل تلاش کرنا چاہیے اس سے پہلے کہ سب مر جائیں: ٹرمپ

?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں:  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں تنازع شروع

ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات، نوٹیفکیشن جاری

?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان کے

آذربائیجان اسرائیل کا ایک دوست ملک ہے:صیہونی سربراہ

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سربراہ نے جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت پہنچنے پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے