?️
اشک آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکمانستان پہنچے جہاں انہوں نے ترکمانستان کے صدرقربان قلی بردی محمدوف سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان ترکمانستان کیساتھ اقتصادی روابط کے فروغ کیلئےپرعزم ہے، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورے کے تیسرے مرحلے میں ترکمانستان پہنچے، جہاں پاکستانی سفیر اور ترکمانستانی وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکمانستان صدرقربان قلی بردی محمدوف سے ملاقات ہوئی ، وزارت خارجہ ترکمانستان کے سینئر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وزیرخارجہ نے ترکمانستان صدر کو وزیراعظم عمران خان کا نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ملاقات میں شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان،ترکمانستان سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان ترکمانستان کیساتھ اقتصادی روابط کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔
وزیرخارجہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے ترکمانستان کے صدر کوافغانستان صورتحال پرپاکستانی نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور کہا پر امن اور مستحکم افغانستان خطےمیں منفعت کاباعث ہوگا۔ اس موقع پر ترکمانستان صدر نے وزیر خارجہ کو ترکمانستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا افغان صورتحال کے پیش نظر وزیر خارجہ کی کاوشوں کو سراہا۔
مشہور خبریں۔
امریکی الکشن امیدواروں میں افراتفری
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:مظاہرے ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانٹیس نے کہا کہ
جولائی
عمران خان سمیت ملک کے تین وزیراعظم میں نے بنوائے: چوہدری سرور
?️ 23 جنوری 2022لاہور ( سچ خبریں ) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے
جنوری
عمران خان پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف بن گئے،پہلے کی طرح تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کرینگے،بیرسٹرگوہر
?️ 3 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے بانی پی
جون
سعودی عرب کے شاہ خالد کے اڈے پر یمن کا میزائل حملہ
?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:یمنی فورسز کی میزائل یونٹ نے بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب
فروری
OPEC+ کے فیصلے کے بعد سعودی امریکی تعلقات کا مستقبل
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے
اکتوبر
گوگل نے پلے اسٹور میں ٹرمپ کے سوشل نیٹ ورک کو بلاک کیا
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: گوگل نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل
ستمبر
فیس بک کی فلسطین دشمنی کا ایک اور ثبوت
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:فیس بک نے فلسطین دشمنی کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے
اگست
بھارتی ڈیلٹاویرینٹ کا قہر جاری، کراچی سب سے زیادہ متاثر
?️ 7 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) ملک بھر میں بھارتی ڈیلٹاویرینٹ کا قہر جاری ہے،
اگست