🗓️
تاشقند( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ازبکستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان میں امن اور تحفظ ہو گا تو ہمارے مقاصد آگے بڑھیں گے۔افغانستان میں ہم امن کے لیے جو کردار ادا کر سکتے ہیں کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ہماری جستجو جاری ہے۔
افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ افغانستان کی تمام لیڈرشپ کے ساتھ رابطے بڑھیں، ہم افغانستان کے بارے میں پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے، پاکستان عنقریب افغان لیڈرشپ کے اہم لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے تاکہ مل بیٹھ کر افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور تحفظ ہو گا تو ہمارے مقاصد آگے بڑھیں گے، ہم پوری کوشش کر رہے ہیں اور ہماری جستجو جاری ہے، امید ہے اس میں مثبت پیشرفت ہو گی، بنیادی ذمہ داری افغانوں پر ہے، ہم تو سہولت کاری کر رہے ہیں، ہم امن کے لیے جو کردار ادا کر سکتے ہیں کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات کل متوقع ہے تاہم بھارتی وفد کے ساتھ ملاقات کا کوئی چانس نہیں ہے، بھارتی وفد دوشنبے میں بھی موجود تھا، ان سے کوئی نشست یا ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر کے بارے میں ان کا رویہ یہی رہتا ہے تو ان سے کیا بات کریں، بھارت تو چاہے گا کہ کوریڈور دلی تک جائے لیکن دلی کا راستہ سرینگر سے جائے گا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان پر نیتن یاہو اور گیلنٹ کا غصہ
🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ بنجمن نیتن
جون
فلسطینیوں کی پہلی تاریخی واپسی
🗓️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت
جنوری
امریکہ کے حالیہ اقدامات پر چین کا ردعمل
🗓️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے پیر
اپریل
چوبیس گھنٹے میں سعودی اتحاد کی الحدیدہ میں 189 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
🗓️ 9 اگست 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب الحدیدہ صوبے میں
اگست
امریکی کانگریس کی وفاقی حکومت کے قرضوں کی حد میں اضافے کی منظوری
🗓️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس نے منگل کو وفاقی حکومت قرضوں کی حد بڑھانے
دسمبر
افغانستان میں خانہ جنگی کی لپیٹ میں سب آئیں گے
🗓️ 28 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا
جولائی
کولوراڈو کے انتخابات میں ٹرمپ کی نااہلی کا کیا مطلب ہے؟
🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک غیر معمولی فیصلے میں، کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے منگل
دسمبر
یوکرائن کو لے کر روس اور مغربی بحران کی بنیادی وجوہات
🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:روسی-مغربی کشیدگی کا ایک نازک موڑ تک بڑھنا اور وہ نقطہ
مارچ