🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین میں جاری مظالم رکوانے کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا انہوں نے فلسطین میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا، وزیر خارجہ آج ترک اور فلسطینی وزرائے خارجہ کے ہمراہ اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیے کا اہتمام نیویارک میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں کیا گیا۔ عشائیے میں ترکی، فلسطین اور تیونس کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔
عشائیے میں صدر جنرل اسمبلی اور او آئی سی کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوبین نے بھی شرکت کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین میں جاری مظالم رکوانے کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔ انہوں نے فلسطین میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔
عشائیے میں وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ اجلاس میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور دنیا کی توجہ فلسطین کی صورتحال کے جانب مبذول کروانے کے لیے بھی مشاورت کی۔یاد رہے کہ فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز ترکی پہنچے تھے، وہ وہاں سے ترک اور فلسطینی وزرائے خارجہ میولوت چاؤش اوغلو اور ڈاکٹر ریاض المالکی کے ہمراہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوئے تھے۔
ترکی پہنچنے کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے او آئی سی اجلاس کی سربراہی کی، امت مسلمہ نے فلسطین کی صورتحال پر متفقہ قرارداد منظور کی۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال پر دنیا میں عوامی ردعمل بہت حوصلہ افزا ہے، فلسطین کےعوام نے بھی کہا کہ ہم متفق ہو کر اپنے حقوق کے لیے اکٹھے ہوں گے، یورپی ممالک میں 65 ملین مسلمان مل کر سول سوسائٹی اور ارکان پارلیمنٹ سے رجوع کریں، یورپی ممالک میں مقیم مسلمان فلسطین پر ظلم رکوانے کے لیے دباؤ ڈالیں۔
مشہور خبریں۔
پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کرنے کےلئے حکم نامہ جاری
🗓️ 25 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبہ پنجاب تعلیمی
اپریل
امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھی
🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت کے ساتھ ساتھ اس ملک
جولائی
شام کسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتا: بشار الاسد
🗓️ 11 اگست 2023سچ خبریں:جمہوریہ شام کے صدر بشار الاسد نے اسکائی نیوز عربی چینل
اگست
عمران خان نے نور مقدم کیس کے سوال کا کیا جواب دیا
🗓️ 1 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان
اگست
علی سدپارہ کی لاش مل گئی
🗓️ 27 جولائی 2021گلگت (سچ خبریں) گلگت بلتستان کے وزیرِ اطلاعات فتح اللہ خان نے
جولائی
افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں: وزیر خارجہ
🗓️ 28 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے
جولائی
سعودی عرب میں نئی برطرفیاں اور تقرریاں
🗓️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اس ملک کے شاہ سلمان
اکتوبر
میں ذاتی وجوہات کی بناء پر 2024 کے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا: پومپیو
🗓️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اعلان کیا کہ وہ
اپریل