?️
دبئی (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی متحدہ عرب امارات کے دورے کی تکمیل کے بعد ایران روانہ ہوگئے دورہ ایران کےاغراض ومقاصد کےحوالے سےوزیر خارجہ شاہ محمود نے پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے وزیرخارجہ جوادظریف کا بےحدمشکورہوں، وہ متعددبارپاکستان تشریف لائے اور ہماری انتہائی اہم نشستیں ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی متحدہ عرب امارات کا3روزہ دورہ مکمل کرکے ایران روانہ ہوگئے، ہوائی اڈے پر اماراتی وزارت خارجہ کےسینئرحکام ، یواے ای میں پاکستان کے سفیر اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیرخارجہ کو الوداع کہا۔ انہیں اس دوران ایران کی قیادت کےساتھ خطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال کاموقع ملےگا۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ایران کی قیادت کےساتھ خطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال کاموقع ملےگا، افغان امن عمل میں بہت سی نئی پیش رفت ہوئی ہیں، افغان امن عمل ہماری طرح ایران کیلئےبھی اہم ہے، دورے میں مجھے اس حوالے سے ان کے خیالات جاننے کا موقع ملے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا مقصد مشاورت کے بعدحکمت عملی میں یکسوئی پیداکرناہے، میں ایران کی سپریم لیڈرشپ کاشکریہ ادا کرنا چاہوں گا، انھوں نے مسئلہ کشمیرپردوٹوک موقف اختیارکیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی ہمیشہ حمایت کی، ایران سےدوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بات ہوگی۔
شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ بارڈرمارکیٹوں کےقیام کی تجویزپاکستان نےپیش کی تھی، ایران نے تجویز کو پسند کیا،اس حوالےسےبھی تبادلہ خیال ہوگا، ایران صرف پاکستان کاہمسایہ ملک نہیں ایک آزمایاہوادوست ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نےہرمشکل وقت میں ایک دوسرےکی معاونت کی ہے، کوشش ہوگی دو طرفہ تعلقات کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے 600 دنوں کی جنگ کی المناک داستان
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں،جان بوجھ کر بھوکا رکھنا صہیونی ریاست کا
جون
یمن کے خلاف 8 سالہ جارحیت کا نتیجہ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کے خلاف آٹھ سالہ جنگ میں سعودی عرب کے سیاسی
اپریل
میری جنگ ملکی مفاد کے لئے ہے
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے
جنوری
زیادہ بلنگ سے متعلق نیپرا کی رپورٹ اور ڈسکوز میں تنازع
?️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) توانائی ڈویژن کے تحت چلنے والی بجلی کی
دسمبر
ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں اسلامی کا بیان
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے نائب صدر اور چیئرمین محمد
ستمبر
امریکہ نے کئی ممالک پر شام کی مدد نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے:بشار الاسد
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار اسد نے دمشق کا سفر کرنے والے
فروری
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر
?️ 8 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف
اپریل
بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، اسحٰق ڈار
?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ خارجہ اور نائب وزیرِ اعظم محمد اسحٰق
نومبر