وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روس کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،روس یوکراین تنازعہ پر گفتگو

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی وزیرخارجہ  نے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے یوکرین کے ساتھ کشیدگی میں اقوام متحدہ کے بنیادی اصولوں کے مطابق کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روس کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دوران گفتگو دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورےکا حوالہ دیتے ہوئے دو طرفہ ایجنڈے اور افغانستان سمیت خطے کے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفترخارجہ کے مطابق سرگئی لاوروف نےگزشتہ روز پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے روس کی طرف سے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ کا افغانستان میں امن اور استحکام کے مشترکہ اہداف کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے یوکرین کی صورت حال پر پاکستان کی تشویش کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کے مطابق کشیدگی میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے کثیر الجہتی معاہدوں، بین الاقوامی قانون کے مطابق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تنازع کے سفارتی تصفیے کی ضرورت پر زور دیا۔

یوکرین کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے تنازع کے پر امن حل کے لیےیوکرین، پولینڈ، رومانیہ اور ہنگری کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور کے ساتھ ہونے ہونے والے حالیہ ٹیلیفونک رابطوں سے بھی روسی ہم منصب کو آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ توقع ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات سفارتی حل تلاش کرنے میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔

اس موقع پر روسی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو صورت حال پر روس کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یوکرین سے پاکستانی شہریوں کی محفوظ اور جلد واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں روسی حکومت سے مدد اور سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی۔دفترخارجہ کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلا کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے ابھرتی ہوئی صورت حال پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مشہور خبریں۔

معید یوسف کی قومی سلامتی پالیسی پر سنجیدگی سے عمل  کی یقین دہانی

?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے قومی سلامتی

امریکہ میں ایک آدمی کی آمریت؛ ٹرمپ کے متنازعہ اقدامات کا مطالعہ

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ حال ہی میں ملک

ٹرمپ کا ایران و اسرائیل میں جنگ بندی کا دعویٰ اور حقیقت

?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان مکمل جنگ بندی

Travel Insider: Bengawan Solo Travel Mart Returns For Ninth Time

?️ 6 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little

یمن کی بندرگاہ راس عیسی پر امریکی حملہ؛ 74 شہید، 171 زخمی

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے یمن کے مغربی

امریکی وزیر دفاع نے خطرناک جنگ کا انتباہ جاری کردیا

?️ 2 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خطرناک جنگ کا

عالمی برادری صیہونیوں کے جرائم کو روکنے کے لیے کام کرے: عرب لیگ

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:یہ نیا خونی قتل عام، جو 2023 کے آغاز کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے