فیصل آباد(سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب نے صوبے کے نوجوانوں کو اہم خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم ایس امتحان میں حصہ لینے اور اعلان کردہ ملازمتوں کیلئے بھرتی ہونیوالے امیدواروں کو عمر میں 2 سال کی رعایت دی جائیگی اس فیصلہ سے ہزاروں نوجوانوں کو امتحان میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی عثمان بزدار نے پی ایم ایس کے امتحان اور اعلان کردہ ملازمتوں کے امیدواروں کے لئے عمر میں خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے- وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ایم ایس امتحان میں حصہ لینے والے امیدواروں کو عمر میں 2 سال کی رعایت دی جائے گی جبکہ اعلان کردہ ملازمتوں کے لئے بھرتی ہونے والے امیدواروں کو بھی 2 سال کی رعایت ملے گی۔
واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں۔ عمر میں رعایت سے ہزاروں نوجوانوں کو پی ایم ایس کے امتحان میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ ملازمتوں میں 2 سال کی رعایت سے بھی نوجوانوں کو ان کا حق دیا ہے۔ عمر میں 2 سال کی رعایت کی اصولی منظوری دے دی ہے جبکہ پنجاب کابینہ سے بھی اس ضمن میں باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
قطر کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وزیر اعظم پاکستان روانہ
اگست
نیتن یاہو کے سابق ترجمان اور مشیر کی عدالت میں ان کے خلاف گواہی
نومبر
آستان علوی (ع) نے ہجوم اور دم گھٹنے سے زائرین کی ہلاکت کی تردید کی
ستمبر
کشمیری بھارتی قبضے کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، کل جماعتی حریت کانفرنس
اپریل
لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر موجودہ صورتحال خطرناک ہے: اقوام متحدہ
اپریل
جھوٹ بولنے، مالی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزام میں امریکی نمائندہ گرفتار
مئی
امریکہ کو نیتن یاہو کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ کیوں قبول نہیں ؟
مئی
شہید قاسم سلیمانی کا خواب پورا ہونے والا ہے
جون