?️
لاہور (سچ خبریں)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں وزیر اعلی حمزہ شہباز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد امیربھٹی نے وزیراعلی پنجاب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے25 مئی کو ایک ہی نوعیت کی دیگر درخواستوں کیساتھ یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے شہری منیراحمد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ فریق پہلے ہی ایسی درخواست دائرکرچکے ہیں جبکہ اراکین اسمبلی بھی اس مسئلے پر درخواست دائر کر چکے ہیں۔ وکیل اظہر صدیق نے جواب دیا کہ مشتاق موہل کی درخواست بھی قابل سماعت قراردی گئی ہے جس پرعدالت نے کہا کہ اب ایسا تو نہیں ہے کہ پورے پنجاب کو اجازت دے دی جائے کہ ایک ہی ایشو پر درخواستیں دائرکریں۔
دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹر طیب جان کے بولنے کی کوشش پراظہر صدیق ایڈووکیٹ برہم ہوگئے اورسرکاری وکیل سے کہا کہ آپ عدالت سے بات کریں۔ چیف جسٹس محمد امیربھٹی نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ اظہرصاحب آپ عدالت سے بات کریں۔ آپ کو آج ایک ادب کی بات بتاتا ہوں، جب بھی ایسا ہو توآپ عدالت کے علم میں لائیں۔ چیف جسٹس نے سرکاری وکیل پر بھی اظہاربرہمی کیا اور کہا کہ آپ ابھی جونئیرہیں آپ کو ویسے بھی اپنے بڑے کا احترام کرنا چاہئے۔
ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ وزیراعلی نے تقررو تبادلے بھی کیے ہیں ان پر بھی نوٹس کر دیں جس پر عدالت نے کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کے دور نکال کر دیکھیں جو بھی آتا ہے کیا تو تقررو تبادلے نہیں کرتا؟ وکیل نے جواب دیا کہ پنجاب میں کابینہ نہیں اس کے باوجود تبادلے کیے جا رہے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ آپ اگلی تاریخ پر بتائیں کہ صوبائی حکومت کہتے کس کو ہیں۔ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ عدالت اس درخواست پر نوٹس جاری کر دے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ آج آپ کو ایک اورعلم کی بات بتاتا ہوں، جب عدالت کسی درخواست کو سماعت کیلئے منظورکر لے تو اس کا مطلب نوٹس ہی ہوتا ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطین کے بارے میں شمالی کوریا کا موقف
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافے اور اس حکومت کے
نومبر
چین روس کو ہتھیار دے رہا ہے یا نہیں، امریکہ کیا کہتا ہے؟
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس چین سے
جون
مالیاتی پیکج اور جرمن فوجی اخراجات میں اضافے پر معاہدہ
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: Stern ہفتہ وار کے مطابق، یونائیٹڈ کرسچن اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹیاں،
مارچ
کسی ملک کے کہنے پر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات نہیں کریں گے، انوار الحق کاکڑ
?️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا
فروری
دوستی سب سے غلامی کسی کی نہیں:عمران خان
?️ 17 اپریل 2022کراچی(سچ خبریں)عمران خان کا کہنا ہے کہ بہت بڑے سطح پر ہمارے
اپریل
کیا پی ٹی آئی پر پابندی کا اعلان سب پارٹیوں کے مشورے سے کیا گیا؟
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا ہے
جولائی
بائیڈن کو فلسطینی میں مرنے والوں کی تعداد پر بھروسہ نہیں
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کی امریکہ کی مالی،
اکتوبر
بھارت سے کشیدگی: وزیر داخلہ محسن نقوی کی فضل الرحمٰن اور حافظ نعیم سے ملاقات
?️ 29 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں جمعیت
اپریل