?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن کر ان کے دل جیت چکے ہیں، آزاد جموں وکشمیر میں ہونے والے عام انتخابات سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کے خوابوں کی تعبیر ملے گی۔
آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک دن تمام جموں و کشمیر کے عوام اسی آزادی کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور اپنے نمائندگان پر مشتمل حکومت تشکیل دیں گے۔ آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہو گا
آزاد کشمیر میں انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلاء بخشتے ہیں، ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے اور اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے، آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام انشاللہ
دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام بلے پرٹھپہ لگا کر پی ٹی آئی کو کامیاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کےسفیر بن کران کےدل جیت چکے، مودی کے یاروں کو عبرتناک شکست ہوگی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام بھی آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے، آزاد کشمیر کے باشعور عوام کی وزیر اعظم عمران خان سے محبت غیر متزلزل ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائے گی، مخالف جماعتوں کے پاس کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا، ان کے چہروں پر مایوسی عیاں ہے۔


مشہور خبریں۔
روس شمالی کوریا سے توپ خانے کا گولہ بارود خرید رہا ہے: امریکہ
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں
ستمبر
سرحد پار سے جو دہشت گردی ہو رہی ہے، اس کو برداشت نہیں کرسکتے، شہباز شریف
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم
مارچ
نورا فاتحی کی طبیعت شدید ناساز
?️ 30 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ، گلوکارہ، ڈانسر اور ماڈل نورا
دسمبر
شہید رئیسی ایک بہترین آئیڈیل، شجاع، منکسر مزاج اور اپنے ملک کے خادم تھے: نصر اللہ
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: سید حسن نصر اللہ نے بیروت میں سید الشہداء ہال میں
مئی
یمنی فوج کا مأرب کے جنوب میں القاعدہ کے اہم ترین اڈے پر قبضہ
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے علاقے
دسمبر
ٹرمپ کے مقدمے کی سماعت ملتوی؛لفظ الگ مطلب الگ
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: فلوریڈا کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
مئی
بورس جانسن کے متبادل کون ہیں؟
?️ 8 جولائی 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے چند گھنٹے قبل اعلان
جولائی
عرب ممالک شام کو عرب لیگ میں واپس لانے کے خواہاں
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے
ستمبر